Urdu News

سپریم کورٹ سے نورپور شرما کو بڑی راحت،تمام ایف آئی آر دہلی منتقل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ اور بی جے پی کی معطل لیڈر نوپور شرما

سپریم کورٹ نے بی جے پی کی معطل لیڈر نوپور شرما کے خلاف ملک بھر میں درج تمام ایف آئی آر کودہلی منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس سوریہ کانت کی قیادت والی بنچ نے کہا کہ ایس آئی ٹی کے قیام کی ضرورت کا فیصلہ دہلی پولیس کو خود کرنا چاہئے۔عدالت نے کہا کہ پولیس کا انٹیلی جنس فیوزن اور اسٹریٹجک آپریشنز (آئی ایف ایس او) ایک ماہر یونٹ ہے۔ یہ اچھی بات ہے کہ وہ تفتیش کرے۔ اگر ضرورت ہو تو دوسری ریاستوں سے مدد لے۔ سماعت کے دوران نوپور کے وکیل منیندر سنگھ نے کہا کہ کئی فریقوں کے جواب نہیں آئے ہیں۔ مغربی بنگال سے بار بار سمن آرہے ہیں۔ تب جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ ہم نے تعزیری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔ تب منیندر سنگھ نے کہا کہ بہتر ہے کہ تمام مقدمات کو دہلی منتقل کر دیا جائے۔ منیندر سنگھ نے محمد زبیر کیس میں حکم کا حوالہ دیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے پوچھا کہ کیا 19 جولائی کو ہماری سماعت کے بعد کوئی اور ایف آئی آر درج ہوئی ہے؟ تب منیندر سنگھ نے کہا کہ ہمیں دو اور ایف آئی آرز کا علم ہے۔ پھر عدالت نے ان ایف آئی آر کے نمبر بتانے کو کہا۔ عدالت نے کہا کہ ہم تمام ایف آئی آر کو ساتھ لے کر دہلی منتقل کریں گے۔ تب منیندر سنگھ نے کہا کہ ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ میں بھی عرضی کی اجازت دی جانی چاہئے۔ پھر عدالت نے کہا کہ ہاں ایسا ہو جائے گا۔

مغربی بنگال حکومت کی وکیل مینکا گروسوامی نے کہا کہ دہلی میں درج ایف آئی آر میں جسے پہلی ایف آئی آر بتایا جا رہا ہے، نوپور ملزم نہیں بلکہ شکایت کنندہ ہے۔ پھر عدالت نے پوچھا کہ پہلی ایف آئی آر کون سی ہے جس میں نوپور ملزم ہیں۔ تب مینکا گروسوامی نے کہا کہ ایف آئی آر ممبئی کی ہے۔ منیندر نے تب کہا کہ نوپور کی جان کو لاحق خطرے کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔ تب عدالت نے کہا کہ ہم صرف دہلی منتقل کریں گے۔ اس پر مینکا گروسوامی نے کہا کہ یہ غلط ہوگا۔ پہلی ایف آئی آر ممبئی کی ہے۔

عدالت نے کہا کہ تفتیشی ایجنسی (دہلی پولیس) اپنا کام کرے گی۔ اس پر منیندر نے کہا کہ دراصل یہ ان کی کوشش ہے کہ سمن کی وجہ سے نوپور کو بار بار باہر جانا پڑے۔ مینیکا نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل دہلی منتقلی کا مطالبہ کرنے والی تمام ایف آئی آر کو ایک بار مسترد کر دیا گیا ہے۔ بہتر ہے کہ مشترکہ ایس آئی ٹی تشکیل دی جائے۔ تب عدالت نے کہا کہ ہمیں بعد میں پتہ چلا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر درخواست گزار کا ملک بھر کی عدالتوں میں جانا ممکن نہیں ہے۔ تب مینیکا نے کہا کہ اگر خطرے کی بات ہے تو ہم سیکورٹی دیں گے۔ 19 جولائی کو عدالت نے نوپور شرما کی گرفتاری پر روک لگا دی تھی۔ عدالت نے کہا کہ نوپور شرما کی گرفتاری پر روک برقرار رہے گی۔

Recommended