Urdu News

بہاراسمبلی انتخابات پےپل پل رہےگی نظر

بہاراسمبلی انتخابات پےپل پل رہےگی نظر

بھارتیہ جنتاپارٹی،بی جے پی  جنتا دل یو ، آر جے ڈی کی قسمت کا فیصلہ کل دس نومبر کو ہو جاےگا . صبح جب ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی تو رفتہ رفتہ تصویر صاف ہوتی جاےگی. ایگزٹ پول بتا رہے کہ نتیش کمار کی ہار ہو رہی ہے اور لالو پرساد یادو کے بیٹے تجسوی یادو چیف منسٹر بننے جا رہے ہیں.  بی جے پی نے آج دعویٰ کیا کہ انتخاب کے بعد سروے ( ایگزٹ پول) میں مہا گٹھ بندھن کو آگے بتایاجارہا ہے لیکن کل ووٹوں کی گنتی کے بعد جب انتخابی نتائج آئیںگے تو وہ قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کے حق میں ہوںگے. بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے آج کہاکہ بہا رمیں ختم ہوئے تینوں مراحل کے انتخاب میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کے تئیں لوگوں میں کافی جوش وخرش دیکھنے کو ملا اور کثیر تعداد میں رائے دہندوں نے این ڈی اے کے حق میں ووٹ کیا ہے ۔
حالانکہ آخری مرحلہ کی ووٹنگ کے بعد 07 نومبر کی شام جو ایگزٹ پول دکھائے گئے تھے اس میں سبقت بھلے ہی مہا گٹھ بندھن کو ہو لیکن دس نومبر کو ایگزیکٹ پول ( حقیقی رائے شمای ) کے نتائج این ڈی اے کے حق میں ہوںگے ۔
انہوں نے کہاکہ کل ہی دو پہر 12 بجے تک یہ طے ہو جائے گاکہ بہار میں اکثریت سے این ڈی اے کی حکومت بننے جارہی ہے ۔
<p class="storyheadline">یگزٹ پول بھلے ہی مہا گٹھ بندھن کے حق میں ہو لیکن ایگزیکٹ پول کے نتائج این دی اے کے حق میں ہوں گے : شاہنواز</p>
بہار اسمبلی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی کل صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگی تب صرف لیڈران کی ہی نہیں بلکہ عوام کی بھی دھڑکنیں تیز ہوںگی ۔

243 رکنی بہار اسمبلی کے لئے تین مراحل میں ہوئے انتخاب کے بعد مسٹر نتیش کمار یا مسٹر تیجسوی پرساد یادو میں سے کس کی حکومت بنے گی اس کا انتظار صرف لیڈران کو ہی نہیں بلکہ ریاست کی عوام بھی بے صبری سے کررہی ہے ۔

بہار اسمبلی انتخابات پر ملک بھر کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں. گذشتہپندرہ سال سے بہار میں نتیش کمار کی حکومت ہے جس میں بی جے پی کی شمولیت بھی ہے. اب دیکھنا ہے کہ ایگزٹ پول کے نتیجے سچ ثابت ہوتے ہیں یا پھر نتیش کمار اپنی حکومت بچانے میں کامیاب ہوتے ہیں..

Recommended