Urdu News

بہار اسمبلی انتخابات کے لئے آر جے ڈی نے تیسرے مرحلہ کے لئے نشان دینا شروع کیا

بہار اسمبلی انتخابات کے لئے آر جے ڈی نے تیسرے مرحلہ کے لئے نشان دینا شروع کیا

بہار اسمبلی انتخابات کے لئے آر جے ڈی نے تیسرے مرحلہ کے لئے نشان دینا شروع کیا

بہار اسمبلی انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کے لئے نامزدگی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ ایک طرف جہاں زیادہ تر جماعتوں نے امیدواروں کو نشان نہیں دیا ہے اب آر جے ڈی نے تیسرے مرحلے کے لئے بھی نشان تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔

تیسرے مرحلے کے تحت آر جے ڈی نے اب تک اروند کمار سہنی کو سرائے رنجن سے امیدوار بنایا ہے۔ گائے گھاٹ  سے نرنجن رائے کو نشان دیا گیا ہے۔ نرپت گنج سے انیل کمار یادو ،نرملی سے یودوونش یادو امیدوار  ہوں گے۔ سرسنڈ سے ابو دوجانہ کو پھرسے ٹکٹ ملا ہے۔  باجپٹی  سے مکیش یادو، ڈھاکہ سے فیصل رحمن، موتیہاری سے اوم پرکاش سہنی، نرکٹیا گنج سے ڈاکٹر شمیم احمدکو امیدوار بنایا ہے۔

اس سے پہلے دوسرے مرحلے کے تحت ہونے والے انتخابات کے لئے آر جے ڈی نے اپنے حصے میں آنے والی سیٹوں پر تین درجن سے زیادہ امیدواروں کو نشان دے دیئے ہیں ۔ تیسرے مرحلے  کے کچھ امیدواروں کو بھی نشان دیا گیا ہے۔  حالانکہ  کوئی آفیشل فہرست جاری نہیں کی گئی ہے۔ پارٹی نے اپنے  کئی موجودہ ایم ایل اے کے ٹکٹ بھی کا ٹ دیئے ہیں۔ معاشرتی مساوات کو دیکھتے ہوئے نئے چہرے کو اتار گیا ہے۔ وہیں کچھ ایم ایل اے کو ٹکٹ کٹنے کی حالت میں کہیں دوسری جگہ سفٹ کرنے کا بھروسہ بھی دلایا گیا ہے۔ رگھوناتھ پور سیٹ پر پارٹی نے ابھی نشان تو نہیں دیا ہے لیکن یہاں سے باہوبلی شہاب الدین کی اہلیہ حنا شہاب کو انتخاب لڑنے کی امید ہے۔

آرجے ڈی ذرائع کے مطابق ہرسیدھی سیٹ پر موجودہ ایم ایل اے راجندر کمار کی جگہ ناگیندر رام او ر کیسریا کے سیٹنگ ایم ایل اے ڈاکٹر راجیش کمار کی جگہ سنتوش کشواہا کو نشان ملا ہے۔ برولی سے ایم ایل اے نعمت اللہ کی جگہ ریاض الحق راجو اور تریا کے موجودہ ایم ایل اے مندریکا رپرساد رائے کی جگہ سپاہی لال مہتو کو نشان دیا گیا ہے۔ جبکہ صاحب پور کمال سیٹ کے لئے موجودہ ایم ایل اے شری نارائن یادو کا لڑکا للن کمار کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ منیر سے بھائی بریندر ، کمہرار سے ڈاکٹر دھرمندر کمار، چندر ونشی ، فتوحہ سے ڈاکٹر راما نند یادو لڑیں گے۔

کلیان پور سے منوج یادو ، مدھوبنی سے سمیر کمارمہا سیٹھ، دربھنگہ دیہی سے للت کمار یادو، کانٹی سے محمد اسرائیل منصوری، صاحب گنج سے رام ویچار رائے، سیوان سے سابق وزیر اودھیش بہاری چودھری، اکما سے شری کانت ، بنیا پور سے کیدار ناتھ سنگھ، مڑھورا سے جتندر یادو، گرکھا سے منیشور چودھری، امنور سے سنیل رائے کو نشان ملا ہے۔ سنیل سارن کے ضلع صدر ہے۔

حاجی پور سے دیو کمار چورسیا، اجیار پور سے الوک مہتا، محی الدین نگر سے اجیا یادو امیدوار ہوں گے۔ بہہ پور سے ورشا رانی کو نشان دیا گیا ہے۔ مدھوبن سے مدن ساہ، رونی سید پور سے منگیتا دیوی، مینا پور سے منا یادو، صاحب گنج سے رام بلاس پاسوان، بینکٹھ پور سے پریم شنکر یادو، ہتھوا سے راجیش کشواہا، تریا سے سپاہی لال مہتو، چھپرہ سے رندھیر سنگھ، پرسا سے چھوٹے لال یادو، گوپال پور سے شلیش کمار ، اسلام پور سے راکیش روشن، ہلسا سے اتری منی عرف شکتی یادو کو نشان مل چکا ہے۔

Recommended