Urdu News

دہلی سمیت ملک کی سات ریاستوں میں برڈ فلو پھیل گیا

دہلی سمیت ملک کی سات ریاستوں میں برڈ فلو پھیل گیا

دہلی سمیت ملک کی سات ریاستوں میں برڈ فلو پھیل گیا

Bird flu has spread to seven states of the country, including Delhi

نئی دہلی ، 11 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

دہلی میں بھی برڈ فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔ دہلی کے تمام آٹھ نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ جمعہ کو دہلی کے کئی پارکوں میں کووں اور

بطخوں کے مرنے کی خبر کے بعد کچھ نمونے جالندھر کی لیبارٹری بھیج دیئے گئے تھے ، جہاں سب کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی برڈ فلو دہلی کے ساتھ ساتھ ملک کی سات ریاستوں میں بھی پھیل گیا ہے۔ ان میں کیرالہ ، راجستھان ، مدھیہ پردیش ، ہماچل

پردیش ، ہریانہ ، گجرات اور اتر پردیش شامل ہیں۔ تاکہ بیماری کو مزید پھیلنے سے بچایا جاسکے ۔

محکمہ مویشی پروری نے متاثرہ ریاستوں کے لیے مشورے جاری کردیئے ہیں

محکمہ کے مطابق ، ملک کے متاثرہ علاقوں میں صورت حال کی نگرانی کے لیے تشکیل دی گئی مرکزی ٹیمیں متاثرہ مقامات کا دورہ کر رہی ہیں۔

مرکزی ٹیموں میں سے ایک 9 جنوری کو کیرالا پہنچی تھی اور فی الحال یہ ٹیم ان تمام مقامات کی نگرانی کررہی ہے اور اس وبا سے متعلق سائنسی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایک اور مرکزی ٹیم 10 جنوری کو ہماچل پردیش پہنچی اور متاثرہ علاقوں میں سروے کا کام انجام دیا۔ ریاستوں سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ عوام میں فلو سے متعلق آگاہی پیدا کریں اور ایوی انفلوئنزا کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے سے بچیں۔

Recommended