کوچی (کیرالہ)، 25 اپریل(انڈیا نیرٹیو)
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اب ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ 21ویں صدی ہندوستان کی ہے۔ ہندوستان میں نوجوانوں کی طاقت کا خزانہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی اور ملک کے نوجوانوں کی سوچ ایک جیسی ہے۔ ہم اصلاحات لیکر آئے اور نوجوان نتائج لیکر آئے۔
انہوں نے یہ اہم بات کل (پیر) یہاں ’’یووم 2023’‘‘ کانفرنس میں شرکت کے دوران اپنے خطاب میں کہی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کی طاقت ہندوستان کی ترقی کے سفر میں محرک ہے، کیونکہ نوجوانوں نے ملک کو دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
وزیر اعظم نے ترواننت پورم سنٹرل-کاسرگوڈ وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ترواننت پورم سنٹرل-کاسرگوڈ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔
ترواننت پورم سنٹرل ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ اس تقریب میں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان ، وزیر اعلیٰ پنارائی وجین ، وزیر ریلوے اشونی وشنو اور مقامی ایم پی ششی تھرور موجود تھے۔
اس سے پہلے، لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا ترواننت پورم سنٹرل ریلوے اسٹیشن کے راستے پر شاندار استقبال کیا۔ اس دوران وزیراعظم نے مصافحہ کر کے لوگوں کا مبارکباد قبول کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ترواننت پورم سنٹرل اسٹیشن پر طلباء سے بھی بات چیت کی۔