Urdu News

بی جے پی کی طرف سے یوم تاسیس کے موقع پر سماجی انصاف پروگرام کرنے کا اعلان، پروگرام 7 سے 20 اپریل کے درمیان

بی جے پی کی طرف سے یوم تاسیس کے موقع پر سماجی انصاف پروگرام کرنے کا اعلان

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے یوم تاسیس کے موقع پر 6 اپریل کو پارٹی نیسماجی انصاف پندرہ روزہ تقریب منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کے روز ہوئی بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے پارٹی کے تمام ممبران پارلیمنٹ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں خدمت کا کام کریں۔

یہاں امبیڈکر بھون میں منعقدہ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر 7 سے 20 اپریل تک سماجی انصاف پکش پکھواڑا منایا جائے گا۔ اس دوران 15 دنوں تک ہر روز مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے علاقے میں خدمت کے کاموں کا اہتمام کریں۔ انہوں نے ارکان  پارلیمنٹ سے کہا کہ آزادی کے اس امرت مہوتسو  پر آپ سب اپنے اپنے علاقے کی خدمت میں خود کو لگائیں۔

میٹنگ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ممبران پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے یوم تاسیس سے لے کر 20 اپریل تک مرکزی حکومت کی اہم اور کثیرالقاصد اسکیموں کی تشہیر کریں اور لوگوں کے درمیان کام کریں۔ وزیر اعظم نے ممبران پارلیمنٹ سے یوم تاسیس کے پندرہ روزہ پروگرام کے تحت اپنے اپنے پارلیمانی حلقوں میں روز ایک بڑا پروگرام کرنے اور  معاشرے کے آخری حصے پر کھڑے فرد تک سماجی انصاف کو یقینی بنانے کی صلا ح دی۔

بی جے پی ایم پی ٹوپی میں نظر آئیں گے

صدر جے پی نڈا نے پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بی جے پی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کی ٹوپی ضرور پہنیں۔ ایسے میں بدھ کو بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ پارٹی کی ٹوپی پہنے پارلیمنٹ میں نظر آئیں گے۔

Recommended