Urdu News

بی جے پی ذات پات اور مذہب کی سیاست نہیں کرتی: نڈا

بی جے پی ذات پات اور مذہب کی سیاست نہیں کرتی: نڈا

بی جے پی ذات پات اور مذہب کی سیاست نہیں کرتی: نڈا

دہرادون،06دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

اتراکھنڈ پہنچے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے وزیر اعظم مودی کی بھی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے امریکہ اور ہندستان میں جاری کورونا وائرس کے حالات کا موازنہ کرڈالا۔

نڈا نے دعوی کیا کہ کورونا کے معاملہ پر ہی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس مرتبہ کا الیکشن ہار گئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملک میں لاک ڈاون کے فیصلہ پر بھی گفتگو کی۔اتوار کو اتراکھنڈ میں بی جے پی کارکنان سے تبادلہ خیال کے دوران پارٹی کے قومی صدر نڈا نے امریکہ میں کورونا وائرس کے مینجمنٹ پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا الیکشن بھی تو کورونا کو صحیح طریقہ اور غلط طریقہ سے سنبھالے جانے پر ہوگیا۔ ٹرمپ کو اقتدار گنوانی پڑگئی۔ صدر کا عہدہ کھونا پڑگیا۔ وہیں انہوں نے امریکہ کی وبا کے دوران پالیسیوں پر بھی سوالات اٹھائے۔

جے پی نڈا نے کہا کہ آج بھی امریکہ جانتا نہیں ہے کہ جان ضروری ہے یا جہان۔ آج بھی وہ فیصلہ نہیں کرپارہا ہے کہ صحت ایشو ہے یا معیشت۔ امریکہ سے موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم مودی کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مودی جی نے 130 کروڑ لوگوں کے ملک کی سب سے آگے کھڑے ہوکر قیادت کی اور وقت پر بلند ارادے کے ساتھ بلند فیصلے کئے۔ لاک ڈاون لگایا ، بولڈ فیصلہ کیا اور 130 کروڑ کے ملک کو بچالیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جان ہے تو جہان ہے ، اس لیے لاک ڈاون لگایا۔

Recommended