قومی

بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو باڈی کی میٹنگ : وزیر اعظم کا خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ ہندوستان کا بہترین دور آنے والا ہے۔ ہمیں اس کی ترقی کے لئے خود کو وقف کرنا چاہیے۔ زندگی کے ہر لمحے کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں گزارنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس امرت کال کو ’کرتویہ کال‘ میں تبدیل کرکے ہی ملک کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ کا اختتام وزیر اعظم کی ایک متاثر کن تقریر کے ساتھ ہوا۔

فڑنویس نے کہا کہ وزیر اعظم کا خطاب متاثر کن، سمت تلاش کرنے والا اور مستقبل کی راہ دکھاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کی زندگی کا بہترین دور آنے والا ہے۔ ایسے میں ہمیں اس کی ترقی کے لئے خود کو وقف کرنا چاہیے۔ اپنی زندگی کے ہر لمحے کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں لگائیں۔ اس امرت کال کو ’کرتویہ کال‘ میں تبدیل کرکے ہی ملک کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

فڑنویس نے کہا کہ وزیر اعظم نے بتایا کہ بی جے پی اب صرف ایک سیاسی تحریک نہیں ہے بلکہ سماجی و اقتصادی حالات کو بدلنے کی مہم ہے۔ وزیر اعظم نے ہمیں مشورہ دیا کہ پارٹی کے کچھ پروگرام خاص طور پر سرحدی دیہات میں منعقد کیے جائیں۔ تاکہ ہم ان سے مزید جڑیں اور ہمارے ترقیاتی منصوبے ان علاقوں تک پہنچ سکیں۔

فڑنویس نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے میٹنگ کے دوران کہا کہ ہمیں سرحدی علاقوں کے دیہاتوں سے زیادہ سے زیادہ جوڑنا چاہئے اور انہیں مرکزی دھارے میں لانا چاہئے اور وہاں ہماری سرگرمیاں بڑھنی چاہئے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago