Categories: قومی

وزیراعظم کی موجودگی میں 2 جولائی سے بی جے پی کی نیشنل ایگزیکٹیو کی دو روزہ میٹنگ

سیکورٹی کے وسیع انتظامات، اعلیٰ حکام نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

حیدرآباد، یکم جولائی (انڈیا نیرٹیو)

بی جے پی کی نیشنل ایگزیکٹو کی 2 جولائی سے شروع ہونے والی دو روزہ میٹنگ کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کر رہے ہیں۔ وہ دونوں دن حاضر رہیں گے۔ سائبرآباد کے پولیس کمشنر اسٹیفن رویندر نے ایچ آئی سی سی میں منعقد ہونے والی اس میٹنگ کے سلسلے میں سینئر پولیس افسران کے ساتھ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

پولیس کمشنر اسٹیفن رویندرا نے بتایا کہ وسیع حفاظتی انتظامات کے تحت دہلی سے خصوصی طور پر آنے والے ایس پی جی اہلکاروں کے علاوہ پڑوسی اضلاع سے بلائے گئے پولیس اہلکاروں کا کثیر سطحی حفاظتی حصار ہوگا۔ حفاظتی انتظامات کے ساتھ ٹریفک کی روانی کو ہموار رکھنے کے لئے عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ تمام پولیس اہلکار ٹیم اسپرٹ کے ساتھ کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کی آمد پر جلسے میں شرکت سے لے کر،جلسہ عام سے خطاب کرنے اور ان کی رہائش گاہ تک  سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی سسٹم کے آپریشن کے لیے کمانڈ کنٹرول قائم کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایگزیکٹیو کی تقریب اور جلسہ گاہ کی اینٹی سیبوٹاج ٹیم، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے  مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے ریاستی سکریٹریٹ میں عہدیداروں سے میٹنگ کرکے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ حیدرآباد سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو میٹنگ میں شرکت کے لیے تین دن تک حیدرآباد میں رہیں گے۔ وزیر اعظم 2 جولائی کو حیدرآباد پہنچیں گے اور 4 جولائی کو روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم کے علاوہ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں کے مرکزی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے قومی سطح کے لیڈران بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

چیف سکریٹری نے افسران کو ہدایت دی  کہ وہ وزیر اعظم کے دورہ کو آسان بنانے کے لیے وسیع اورفول پروف  انتظامات کریں۔ وزیراعظم کے دورہ کے دوران ٹریفک کے ہموار انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے جلسہ گاہ پر بیریکیڈنگ، لائٹنگ سمیت تمام انتظامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی جی پی ایم مہیندر ریڈی، چیف سکریٹری سنیل شرما، سول ایڈمنسٹریشن سکریٹری اروند کمار، ہوم پرنسپل سکریٹری روی، سکریٹری رضوی، حیدرآباد پولیس کمشنر، سائبرآباد پولس کمشنر اسٹیفن رویندرا، کمشنر لوکیش کمار، گورنر کے سکریٹری اور دیگر متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں نے اس میٹنگ میں حصہ لیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago