Categories: تفریح

آواز کے جادوگر تھے محمد عزیز: یوم پیدائش پر خصوصی تحریر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پلے بیک سنگر محمد عزیز آج بھلے ہی ہم میں نہ ہوں لیکن آج بھی ان کے گانے سن کر ہمارے دل کو سکون ملتا ہے۔ 2 جولائی 1954 کو پیدا ہونے والے محمد عزیز کا پورا نام سعید محمد عزیز النبی تھا۔ بچپن سے ہی موسیقی سے خصوصی دلچسپی رکھنے والے محمد عزیز نے کولکاتہ میں ہی موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔ محمد عزیز بچپن میں سماجی اور خاندانی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اور اپنی گلوکاری کا مظاہرہ کرتے تھے۔ ریستوراں میں گانا گانے والے محمد عزیز کو بطور گلوکار پہلا موقع بنگالی فلم سے ملا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
لیکن جلد ہی عزیز ممبئی چلے گئے اور 1984 میں ہندی فلم عنبر سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ ایک دفعہ محمد عزیز کولکاتہ کے غالب ریسٹورنٹ میں گانا گا رہے تھے۔ اس دوران فلم ڈائریکٹر منموہن دیسائی کی توجہ ان کی طرف آئی۔ انہوں نے ہی عزیز کا انو ملک سے تعارف کرایا تھا۔ اور انہیں فلم مرد میں گانے کا موقع ملا۔ فلم کے تمام گانے جہاں ایک طرف شبیر کمار نے گائے وہیں ٹائٹل ٹریک محمد عزیز نے گایا جو بہت مقبول بھی ہوا۔ اس کے بعد عزیز کو کئی فلموں میں گانے کی آفرز ملنے لگیں۔ اس دور کا ہر بڑا فنکار محمد عزیز کے ساتھ کام کرنے کا شوقین تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم مرد کے علاوہ محمد عزیز نے اپنی پوری زندگی میں 20 ہزار سے زائد گانے گائے۔ ہندی کے علاوہ انہوں نے بنگالی اور اڑیہ فلموں میں بھی گانے گائے ہیں اور کئی بھجنوں کو بھی اپنی آواز دی ہے۔ محمد عزیز کو 80 اور 90 کی دہائی کا بہترین گلوکار سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے رام لکھن، خدا گواہ، وطن کے رکھوالے، تردیو، سورگ، حنا، اور آدمی کھلونا ہے جیسی کئی ہٹ فلموں میں بھی اپنی آواز دی۔ لیکن 27 نومبر 2018 کوگلوکاری کی دنیا کی اس شخصیت کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ محمد عزیز موسیقی کی دنیا کا وہ سنہرا باب ہیں جو اپنی خوبصورت آواز اور گائیکی کے باعث سامعین کے دلوں میں ہمیشہ امر رہیں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago