Urdu News

بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو: این ڈی ایم سی کنونشن ہال ثقافتی رنگوں میں بھیگ گیا

بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو: این ڈی ایم سی کنونشن ہال ثقافتی رنگوں میں بھیگ گیا

نئی دہلی، 07 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

قومی راجدھانی کا این ڈی ایم سی کنونشن ہال ثقافتی رنگوں میں رنگا ہوا ہے۔ ایک طرف جنوبی ہندوستان کے روایتی ڈھول کی گونج ہے تو دوسری طرف پوروانچل ہندوستان میں منائے جانے والے چھٹھ تہوار کے مدھر گیت سنائی دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو جب نیشنل ایگزیکٹو کی میٹنگ میں شرکت کے لیے یہاں پہنچے تو انہوں نے چھٹھ کا تہوار منانے والی خواتین کی مبارکباد قبول کی اور ان کا آشیرواد لیا۔ اس کے بعد وہ کنونشن ہال میں داخل ہوئے۔ ان کا یہاں پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے استقبال کیا۔

کنونشن ہال کے باہر ہندوستانی ثقافت کی یکسانیت کے مناظر دکھائی دے رہے ہیں۔ این ڈی ایم سی کیمپس میں متنوع ثقافتی رنگوں کی جھلک نظر آتی ہے۔ ایک طرف روایتی ڈھول بجا رہے ہیں تو دوسری طرف خواتین چھٹھ تہوار کے سریلی گیت گا رہی ہیں۔

یہاں منعقدہ نمائش ’خدمت اور لگن‘ اور خود انحصار ہندوستان‘ کے جذبے کو ظاہر کر رہی ہے۔ لوکل فارووکل‘ کا نعرہ لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کر رہا ہے۔ جبکہ 100 کروڑ کورونا ویکسی نیشن پر ایک خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر پورا منظر مودی حکومت کی کامیابیوں کا اظہار کر رہا ہے۔

جب وزیر اعظم نریندر مودی میٹنگ میں شرکت کے لیے پہنچے تو انہوں نے اس نمائش کا دورہ کیا۔ اس دوران پارٹی صدر نڈا ان کے ساتھ نظر آئے۔ اس کے بعد انہوں نے پارٹی کارکنوں اور قائدین کا مبارکباد قبول کیا۔میٹنگ میں پارٹی کے تمام تجربہ کار لیڈر این ڈی ایم سی کے کنونشن ہال میں جمع ہیں۔

بی جے پی مجلس عاملہ کیمیٹنگ میں اپوزیشن کے منفی رویہ پر حملہ

 بنگال-کشمیر-کسان سمیت 18 موضوعات پر بحث

بھارتیہ جنتا پارٹی کی قومی مجلس عاملہ  کی میٹنگ میں کل 18 موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ ان میں پارٹی نے مغربی بنگال میں تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن کی سیاست پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سیاست ٹوئٹس سے ہی چلتی ہے۔

اتوار کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست صرف ٹویٹس کے ذریعے چل رہی ہے۔ جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں کرپشن فری نظام چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں انسداد کورونا ویکسینیشن مہم کو آج پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔

جموں و کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ 2004 سے 2014 کے درمیان وہاں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں دو ہزار 81 شہری مارے گئے جبکہ 2014 سے ستمبر 2021 تک 239 شہری  ہلاک ہوئے۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ جموں و کشمیر میں امن بحال ہوا ہے۔

قبل ازیں مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے صحافیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے پارٹی صدر جے پی نڈا کے صدارتی خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس دوران مرکزی وزیر پردھان نے کہا، ”ان دنوں کچھ لوگ کسانوں کے بارے میں بہت سی باتیں کر رہے ہیں۔ میں حقائق کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ 2014 میں جب ہماری حکومت آئی تو کسانوں کے لیے بجٹ میں صرف 23 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کا انتظام تھا۔ اب وزیر خزانہ نے پچھلی بار جو بجٹ پیش کیا تھا اس میں کسانوں کے لیے  1 لاکھ، 23 ہزار کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر پردھان نے کورونا وبا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 100 کروڑ سے زیادہ کی ویکسینیشن کا کام ہو چکا ہے۔ کل آبادی کے 30 فیصد سے زیادہ نے دونوں خوراکیں لی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے بھی بھارت  کے زریعہ کئے گئے  ویکسین کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ہندوستانی عوام کی کورونا وبائی بیماری سے لڑنے کی اجتماعی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ آج وزیراعظم اسی کی قیادت کر کے ایک مثال بن گئے ہیں۔ بی جے پی ورکنگ کمیٹی نے ملک کی جانب سے خاص طور پر پارٹی کی جانب سے ان کی پہل کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

بی جے پی کے بڑھتی ہوئی مقبولیت کی بنیاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر پردھان نے کہا کہ میٹنگ میں پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے مغربی بنگال کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے، جہاں بی جے پی کو لوگوں نے قبول کیا ہے اور اسے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں لگاتار دو ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس کی شکست اور حضور آباد کے شہریوں نے بی جے پی کو حضور آباد میں جس ووٹوں کے فرق سے کامیابی دی  ہے وہ بذات خود تلنگانہ میں بدلتی ہوئی سیاست کی علامت ہے۔

میٹنگ   میں جموں و کشمیر پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مودی حکومت کی قیادت میں جموں و کشمیر میں ہمہ جہت ترقی کو سراہا گیا۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ پارٹی صدر نے اس بات کو یقینی بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کے مقبول 'من کی بات' پروگرام کو بوتھ سطح پر سنا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اگلے چھ ماہ میں پورے ملک میں بوتھ کمیٹی کے ساتھ پیج کمیٹی بھی بنائی جائے گی، جس کا آغاز گجرات میں ہو چکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ قومی راجدھانی کے این ڈی ایم سی کنونشن سینٹر میں بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ جاری ہے۔ اجلاس میں 36 تنظیمی اکائیوں کے 342 اراکین براہ راست اور ورچوئل ذرائع سے منسلک ہیں۔

Recommended