Urdu News

بہار میں بی جے پی چاہے جتنی سیٹ جیتے ، سی ایم تو نتیش ہی ہوںگے: امت شاہ

بہار میں بی جے پی چاہے جتنی سیٹ جیتے ، سی ایم تو نتیش ہی ہوںگے: امت شاہ

بہار میں بی جے پی چاہے جتنی سیٹ جیتے ، سی ایم تو نتیش ہی ہوںگے: امت شاہ

بہار اسمبلی انتخابات میں ایل جے پی کےعلیحدہ الیکشن لڑنے کے فیصلے سے بی جے پی کی بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔ بی جے پی کے کئی سینئر رہنماو¿ں کے بعد ، اب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی کہا ہے کہ بہار انتخابات میں اتحاد سے علیحدگی کا فیصلہ خود چراغ پاسوان نے لیا تھا۔ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی نے چراغ پاسوان کو راضی کرنے کی کوشش کی لیکن چراغ نہیں راضی ہوئے۔

ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ اگر این ڈی اے ایک ساتھ بہار میں انتخابات نہیں لڑ رہی ہے تو ، اس کے ذمہ دار چراغ پاسوان ہیں۔ چراغ پاسوان نتیش کمار کے خلاف مسلسل بیانات دے رہے تھے۔ اس سے بات خراب ہوئی۔ بی جے پی نے بھی چراغ کو راضی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ راضی نہیں ہوئے۔ اس کی وجہ سے ، بہار میں این ڈی اے کی نوعیت بدل گئی ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی بہار میں نتیش کمار کو وزیر اعلی بنائے گی۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ بی جے پی کو انتخابات میں کتنی سیٹیں ملتی ہیں ، وزیر اعلی نتیش کمار ہی بنیں گے۔

امت شاہ نے کہا کہ نتیش کمار نے بہار میں بہت کام کیا ہے۔ بہار میں ، جے ڈی یو – بی جے پی اور اس اتحاد کے اتحادی تین چوتھائی نشستیں جیت رہے ہیں۔ کل سے لے کر آج تک دہلی میں بیٹھے بی جے پی قائدین نے چراغ پاسوان پر تابڑ توڑ حملے کئے ہیں۔ جمعہ کو مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر اور بی جے پی کے ترجمان سمبیت پاترا نے بھی چراغ پاسوان کو ووٹ کاٹنے والا قرار دیاتھا۔ آج امت شاہ خود میدان میں اترے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

Recommended