نئی دہلی، 15 مارچ (انڈیا نیرٹیو)
ملک کی پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ شروع ہوگئی۔ انتخابات میں پارٹی نے چار ریاستوں میں زبردست جیت درج کی ہے۔
پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، پارٹی صدر جے پی نڈا اور بی جے پی کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ موجود ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ میٹنگ میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی پارلیمانی ٹیم کی پچھلی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے پارلیمنٹ سے ممبران پارلیمنٹ کی غیر حاضری پر تشویش ظاہر کی تھی۔