Urdu News

بی جے پی کے صدر جے پی نڈا پریورتن یاترا کا آغاز کرنے بنگال پہنچے

بی جے پی صدر جے پی نڈا

کولکاتہ ، 06 فروری (انڈیا نیرٹیو)

ہفتے کے روز ایک دن کے دورے پر پریورتن یاترا کا آغاز کرنے پہنچے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے مالدہ ضلع کے شاہ پور گاوں میں 3000 کے قریب کسانوں سے بات چیت کی۔ یہاں انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے بنگال کے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ کسانوں کو مرکزی حکومت کی 6000 کی مالی مدد سے محروم کردیا گیاہے۔

نڈا نے کہا کہ ’’ آج ہم سبھی کسانوں کے ساتھ شراکت داری کے پروگرام میں کسانوں کی حفاظت کی مہم میں یہاں شامل ہوئے ہیں۔میں بھی آپ کے ساتھ کسانوں کی دعوت میں شامل ہوں گا۔ 10 جنوری کو ، میں نے کسانوں کے تعاون اور حفاظت کی مہم کا آغاز کیا۔

ہم نے کہا تھا کہ ہمارایہ پروگرام لگ بھگ 40 ہزار گرام سبھا میں ہوگا۔مجھے خوشی ہے کہ آج 35 لاکھ کسان اس کسان تحفظ مہم میں شامل ہوئے ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ ہم اس طرح کے قریب 33 ہزار دیہات میں 30 ہزار میٹنگ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

نڈا نے مزید کہا کہ ’’ مودی جی نے ایم ایس پی لاگت کا ڈیڑھ گنا ادا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ زرعی انفراسٹرکچر فنڈ کے 3 پروجیکٹ کے لیے 1ہزار،500 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔‘‘

بنگال میں بی جے پی کی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے جے پی نڈا نے کہا کہ ’’ میں امید کرتا ہوں کہ آپ نریندر مودی جی کو آشیرواد دیں گے ، اگر آپ بنگال میں کمل کھلائیں گے ، تو بنگال اورکسانوں کی ترقی تیز رفتاری سے ہوگی۔‘‘

اس پریورتن ریلی میں نڈا نے کسانوں کی بات تو کی ہے تاہم زمینی سطح پر کیا صورت حال ہے؟ یہ سوال اب بھی برقرار ہے۔ لاکھوں کسان سڑکوں پر ہیں۔ کیا مرکزی حکومت کسان کو اعتماد میں لے پائے گی؟ اس طرح کے کئی سوالا ت ہیں جو نڈا کی ریلی میں شاید دیکھنے کو ملے، اگر مثبت جواب رہا تو نڈا کے لیے بہت اہم ریلی مانی جائے گی۔

Recommended