قومی

بی جے پی ترقی چاہتی ہے، اپوزیشن اقتدار: وزیر اعظم نریندرمودی

نئی دہلی، 27 اپریل ( انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر نریندر مودی نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کرناٹک کے بی جے پی کارکنوں اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اگلے 25 سالوں میں ملک کی ترقی یافتہ بنانا چاہتی ہے، جب کہ اپوزیشن کا ایجنڈا صرف اقتدار پر قبضہ کرنا ہے ۔

ریاست کے تمام پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی اور دیگر پارٹیوں کے درمیان ان کے نقطہ نظر میں بڑا فرق ہے۔ بی جے پی اگلے 25 سالوں میں ملک کو ترقی یافتہ بنانا چاہتی ہے، جب کہ اپوزیشن کا ایجنڈا صرف اقتدار پر قبضہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد اگلے 25 سالوں میں ملک کو غربت سے پاک کرنا اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانا ہے۔ اس کے لیے بی جے پی حکومت نے گورنینس کے ہر شعبے میں اسکیل، اسپیڈ ، سوچ اور اپروچ  میں بنیادی تبدیلیاں کی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ 9 سالوں میں ملک کا یہ تجربہ رہا ہے کہ جہاں ۔جہاں بھی بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت ہے ،وہاں۔وہاں غریبوں کی فلاحی اسکیمیں تیزی سے زمین پر اتری ہیں۔

دوسری طرف جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت نہیں ہے، وہاں کوشش کی جارہی ہے کہ مرکز کی کوئی اسکیم کامیاب نہ ہو۔ کچھ ریاستیں اس اسکیم سے جڑتی نہیں  ہوتیں اور کچھ ریاستیں ان کا نام تبدیل کر دیتی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کرناٹک زبان، ثقافت، ادب اور تاریخ کے شاندار ورثے سے مالا مال ریاست ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago