بی جے پی کا دعویٰ آرجے ڈی کے 6 ایم ایل اے ہمارے رابطہ میں

BJP's claim RJD's 6 MLAs in our contact

پٹنہ ، یکم جنوری (انڈیا نیرٹیو)

جمعرات کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ راکیش سنہا نے دعوی کیا کہ آر جے ڈی کے چھ ممبران اسمبلی ان کے رابطے میں ہیں۔نامہ نگاروں سے بات چیت میں رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ آر جے ڈی کے چھ ممبران اسمبلی ان کے رابطے میں ہیں۔

کس کے دعویٰ میں ہے کتنی سچائی ؟ تیجسوی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا

یہ تمام ایم ایل اے بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ایسا انہوں نے خود فون کرکے مجھ سے کہا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خواب پورا نہیں ہونے والا ہے۔

عوام نے ا نہیں اپوزیشن میں بیٹھنے کا موقع دیا ہے۔ اقتدار میں آنے کاان کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

جے ڈی یو کے 17 ایم ایل اے آر جے ڈی کے رابطے میں : شیام رجک

بدھ کے روز آر جے ڈی لیڈر شیام رجک نے کہا کہ بی جے پی کے طرز عمل سے ناراض ہوکر جے ڈی یو ممبران آر جے ڈی میں آنا چاہتے ہیں۔

جے ڈی یو کے 17 ایم ایل اے آر جے ڈی کے رابطے میں ہیں۔ وہ سبھی جلد آرجے ڈی میں آنا چاہتے ہیں لیکن انہیں فی الحال روک دیا گیاہے ۔ حالاں کہ رجک کے بیان کو ان کی ذاتی رائے بتاتے ہوئے آرجے ڈی ترجمان بھائی وریندر نے اسے خارج کر دیا۔

شیشے کے گھروالے پتھر نہیں پھینکتے: للن

اس پر جے ڈی یو لیڈر اور سابق ایم ایل اے للن پاسوان نے کہا کہ جن کے گھر شیشے کے ہوتے ہیں وہ دوسروں کے گھروں پر پتھر نہیں پھینکا کرتے ہیں ۔

آر جے ڈی پہلے اپنے اراکین اسمبلی کو سنبھالے۔ وہیں جے ڈی یو کے ریاستی ترجمان راجیو رنجن نے کہا کہ آر جے ڈی کے لیڈران بے بنیادبیان دے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جے ڈی یو مکمل طور پر متحد ہے۔

BJP's claim RJD's 6 MLAs in our contact