مغربی بنگال میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے بنگلے پر پھر پھینکا گیا بم، ٹی ایم سی نے بتایا ناٹک
کولکاتا: بی جے پی رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے گھر کے باہر ایک بار پھر سے بم حملے کی خبر ہے۔ اس سے پہلے 8 ستمبر کو بھی ارجن سنگھ کی رہائش گاہ کے بیٹ پر بم پھینکا گیا تھا، جس کی این آئی اے نے پیر کے روز جانچ شروع کی ہے۔
مغربی بنگال میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے اس حملے کے لئے ترنمول کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ برسراقتدار جماعت کی شہہ پائے غنڈوں نے ان کے گھر پر بم پھینکے۔ حالانکہ ترنمول کانگریس نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ بس سرخیوں میں بنے رہنے اور سیاست چمکانے کے لئے خود اپنے گھرپر حملے کروا رہے ہیں۔