دہلی-دہرادون ایکسپریس وے پروجیکٹ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے متعدد ٹوئیٹس کے توسط سے مطلع کیا کہ اس کا آخری 20 کلو میٹر کا حصہ راجا جی نیشنل پارک کے ماحولیاتی طورپر حساس علاقے سے ہوکر گزرتا ہے، جہاں ایشیا کا سب سے طویل، سطح زمین سے بلند وائلڈ لائف کوریڈور (12 کلو میٹر) تعمیر کیا جا رہا ہے جس میں 340 میٹر طویل دات کالی سرنگ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت کا نعرہ ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اس سرنگ کا مقصد آس پاس کے جنگلی جانوروں کو تحفظ فراہم کرانا ہے۔ ایک مرتبہ مکمل ہونے کے بعد یہ ایکسپریس وے دہرادون – دہلی کے درمیان سفر میں صرف ہونے والے وقت کو 6 گھنٹے سے گھٹا کر 2.30 گھنٹے اور دہلی-ہری دوار کے درمیان 5 گھنٹے سے گھٹاکر 2 گھنٹے کر دے گا۔
**********