بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے سری گنگا نگر سیکٹر سے ایک پاکستانی درانداز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بی ایس ایف کے مطابق ملزم کی شناخت محمد وقاص (20) کے طور پر ہوئی ہے جو پاکستان کے گاؤں کرم پور کا رہائشی ہے۔ اس وقت تفتیشی ایجنسیاں محمد وقاص سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔
منگل کو بی ایس ایف دہلی ہیڈکوارٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق پیر کی شام بی ایس ایف اہلکاروں کو اطلاع ملی کہ پاکستانی درانداز بھارت میں داخل ہونے والے ہیں۔ اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے بی ایس ایف نے تمام فوجیوں کو چوکنا رہنے کو کہا۔ اس دوران سری گنگا نگر سیکٹر میں کل شام ایک مشکوک شخص کو دیکھا گیا۔ جسے شک کی بنیاد پر پکڑا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ “تحریک لبیک” کا پیروکار ہے اور اس کے نظریے کی تبلیغ کرنے کے لئے بھارت میں داخل ہوا تھا۔