Urdu News

ماؤنٹ بلیک چوٹی تک بی ایس ایف کی کوہ پیمائی مہم

ماؤنٹ بلیک چوٹی تک بی ایس ایف کی کوہ پیمائی مہم

450 کلو کوڑا جمع کرکے #SaveHimalayacleanGlasierکو فروغ دیا گیا

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے 26 ارکان (02 خواتین سرحدی محافظوں سمیت)والے دستے نے ’دی ماؤنٹ بلیک پیک‘ پر پہنچ کر ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 22 رکنی ٹیم کے پاس تھا جو 2002 میں ماونٹ ستوپنتھ پر پہنچی تھی۔

اس مہم کے دوران،بی ایس ایف نے450 کلو گرام کوڑا جمع کرکے اور اسے ڈسپوزایبل یونٹس میں لا کر #SaveHimalayacleanGlasierکو فروغ دیا۔

بی ایس ایف دہلی ہیڈ کوارٹر نے آج مطلع کیا کہ بی ایس ایف کی ٹیم نے مقامی یوتھ آئیکن مس رینا راوت کو بھی اسی سیزن میں دوسری بار ماونٹ بلیک چوٹی پر چڑھنے میں مدد کرکے ان کا پرموشن بھی کیا۔

بی ایس ایفمہم کی کامیاب تکمیل کے بعد، ڈاکٹر رجنی کانت سنگھ،ا ے سی/ایم او نے ٹیم کے ارکان کے ساتھ اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع کے دور دراز گاوں، تعلقہ اور سرحد میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جہاں 100 سے زائد مریضوں نے شرکت کی۔ بی ایس ایف کی کوہ پیمائی ٹیم، پدم شری لاوراج سنگھ دھرم شکتو، اے سی کی قیادت میں 13 جون کو محفوظ 'بی اے اے ٹی' ڈوئی والا کیمپ تک پہنچی۔

Recommended