Urdu News

بجٹ 2023-24:ملک کی معیشت کا مستقبل روشن ہے:سیتا رمن

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن

نئی دہلی، یکم فروری (انڈیا نیرٹیو)

 مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بدھ کو لوک سبھا میں اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ ہندوستانی معیشت صحیح راستے پر ہے، روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہی ہے۔

 موجودہ مالی سال میں ہماری معیشت کی شرح نمو 7 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ ہے۔ ہندوستانی معیشت صحیح راستے پر ہے اور روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے۔

سیتارمن نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران، ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ 28 مہینوں تک 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو مفت اناج فراہم کرنے کی پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے ذریعہ  کوئی بھی شخص بھوکا نہ سوئے ۔ مرکزی حکومت اس اسکیم کے تحت 2 لاکھ کروڑ روپے برداشت کر رہی ہے۔انتودیا اسکیم کے تحت غریبوں کو مفت اناج کی فراہمی میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 2014 سے حکومت کی کوششوں نے تمام شہریوں کے لیے بہتر معیار زندگی اور باوقار زندگی کو یقینی بنایا ہے۔ فی کس آمدنی بھی دوگنی سے زیادہ بڑھ کر 1.97 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ان نو سالوں میں ہندوستانی معیشت دنیا کی 5ویں سب سے بڑی معیشت کے طور پر ابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اقتصادی ایجنڈا شہریوں کے لیے مواقع کو آسان بنانے، ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کورفتار دینے اور وسیع اقتصادی استحکام کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔

سیتا رمن نے کہا کہ زراعت سے متعلق اسٹارٹ اپس کو ترجیح دی جائے گی۔ نوجوان صنعت کاروں کے ذریعہ زرعی ۔اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ایگریکلچر ایکسلریٹر فنڈ قائم کیا جائے گا۔

  مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری پر توجہ دیتے ہوئے زرعی قرضے کے ہدف کو بڑھا کر 20 لاکھ کروڑ روپے کیا جائے گا ۔ بچوں اور نوعمروں کے لیے قومی ڈیجیٹل لائبریری قائم کی جائے گی۔

اس سے پہلے، وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی نے بدھ کو مرکزی بجٹ 2023-24 کو منظوری دی۔

بجٹ میں کیا خاص ہے؟

بجٹ میں سات ترجیحات ہیں جن میں مجموعی ترقی، آخری کنارے  تک پہنچنا، انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری، صلاحتیوں کا اجاگر کرنا، گرین گروتھ، یوتھ پاور اور مالیاتی شعبہ شامل ہیں۔

پردھان منتری وشوکرما کوشل سمان پیکیج کا تصور روایتی کاریگروں اوردست کاروں کے لیے کیا گیا ہے، جو انہیں ایم ایس ایم ای  ویلیو چین کے ساتھ مربوط کرتے ہوئے اپنی مصنوعات کے معیار، پیمانے اور رسائی کو بہتر بنانے کے قابل بنائے گا۔

بچوں اور نوعمروں کے لیے قومی ڈیجیٹل لائبریری قائم کی جائے گی۔

مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری پر توجہ دیتے ہوئے زرعی قرضے کے ہدف کو بڑھا کر 20 لاکھ کروڑ روپے کیا جائے گا ۔

زراعت سے متعلق اسٹارٹ اپ کو ترجیح دی جائے گی۔نوجوان صنعت کاروں کے زرعی اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے  ایگریکلچر ایکسلریٹر فنڈ قائم کیا جائے گا ۔

ہمارا اقتصادی ایجنڈا شہریوں کے لیے مواقع کی سہولت فراہم کرنے، ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور وسیع اقتصادی استحکام کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔

پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کے تحت 2 لاکھ کروڑ روپے مرکزی حکومت برداشت کر رہی ہے۔ انتودیا اسکیم کے تحت غریبوں کو مفت اناج کی فراہمی میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔

سال 2014 سے حکومت کی کوششوں نے تمام شہریوں کے لیے بہتر معیار زندگی اور باوقار زندگی کو یقینی بنایا ہے۔ فی کس آمدنی دوگنی سے زیادہ بڑھ کر 1.97 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔ ان 9 سالوں میں ہندوستانی معیشت دنیا کی 5ویں بڑی معیشت کے طور پر ترقی کر چکی ہے۔

Recommended