Urdu News

بچوں کے لیے اسکیموں کے لیے بجٹ کا تعین

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی

 

 

مالی سال 2021-22 اور 2022-23 کے لیے بچوں کی بہبود اور ترقی کے فنڈز سمیت وزارت کو مختص کیے جانے والے فنڈز کی کل رقم 24435.09 کروڑ روپے اور 25172.28 کروڑ روپے ہے جو خواتین اور بچوں کے لیے مختص فنڈز میں اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔

بچوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دو بڑی اسکیمیں مشن سکشم آنگن واڑی سروسز اور پوشن 2.0 اور مشن وتسلیہ ہیں۔ سکشم آنگن واڑی سروسز اور پوشن 2.0 کے لیے مالی سال 2021-22 کے لیے فنڈز کی مختص رقم 20105.00 کروڑ روپے ہے اور مالی سال 2022-23 کے لیے 20263.07 کروڑ روپے ہے، جو کہ 0.78 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح مالی سال 2021-22 کے لیے مشن وتسلیہ کے لیے مختص رقم 900 کروڑ روپے ہے اور مالی سال 2022-23 کے لیے مختص رقم 1472.17 کروڑ روپے ہے، جس میں 63.57 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ تمام ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کو فنڈز جاری کیے گئے ہیں، جو تقاضوں اور ضروریات کے مطابق اسکیموں کو نافذ کر رہے ہیں۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

Recommended