Urdu News

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہو کر 6 اپریل تک چلے گا

ہندوستان کا پارلیمنٹ

وزیر اعظم آج نیتی آیوگ میں ماہرین اقتصادیات کے ساتھ بجٹ سے متعلق تجاویز وصول کریں گے

نئی دہلی، 13 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندرمودی آج نیتی آیوگ میں ماہرین اقتصادیات کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کریں گے۔ وزیر اعظم آئندہ مرکزی بجٹ سے پہلے ان کی تجاویز بھی لیں گے اور ساتھ ہی ہندوستانی معیشت کی حالت اور اس کے چیلنجوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہو کر 6 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے۔

ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ مرکزی بجٹ کے حوالے سے اقتصادیات اور مختلف شعبوں کے ماہرین کے ساتھ معیشت کی حالت اور اقتصادی ترقی کی شرح کو تیز کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس میٹنگ میں کئی مرکزی وزراء  بھی شرکت کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہو کر 6 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے۔ بجٹ اجلاس لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے شروع ہوگا۔ اس دوران صدر دروپدی مرمو دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گی۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے یہ ان کا پہلا خطاب ہوگا۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو آئندہ مالی سال  2023-24 کا مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ عالمی کساد بازاری کے خدشے اور مانگ میں نرمی کی وجہ سے مالی سال 2022-23 میں ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 7-7 فیصد تک آ سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ہندوستان تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت کا درجہ کھو سکتا ہے۔

Recommended