Urdu News

بجٹ 2022 نے اکیسویں صدی میں ہندوستان کی ترقی کی گتی شکتی کو تقویت دی ہے: نریندرمودی

بجٹ 2022 نے اکیسویں صدی میں ہندوستان کی ترقی کی گتی شکتی کو تقویت دی ہے: نریندرمودی

نئی دہلی، 28 فروری

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج  گتی شکتی  اور مرکزی بجٹ 2022 کے ساتھ  اس کے انضمام  کے تصور سے متعلق ایک ویبنار سے  خطاب کیا ۔  بجٹ کے بعد منعقد ہونے والے ویبناروں کے سلسلے کی یہ چھٹی کڑی ہے  جس کو وزیراعظم نے  خطاب کیا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال کے بجٹ میں  21 ویں صدی میں ہندوستان کی ترقی کی رفتار  یعنی گتی شکتی کو تیز کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  بنیادی ڈھانچے پر مبنی ترقی کی اس پیش رفت سے  ہماری معیشت کے استحکام میں غیرمعمولی طور پر اضافہ دیکھنے میں آئے گا اور  نئے  روزگار کے امکانات  بھی سامنے ا ٓ ئیں گے۔

وزیراعظم نے  پروجیکٹوں کو پایہ تکمیل  تک پہنچانے کے روایتی طریقوں میں  اسٹیک ہولڈرس کے درمیان تعاون کی کمی پر بھی روشنی ڈالی،اس کا سبب مختلف متعلقہ محکمہ جات کے درمیان واضح معلومات کی کمی تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ پی ایم گتی شکتی کی بنا پر ،  اب ہر شخص مکمل معلومات کے ساتھ اپنے منصوبے تیار کرنے میں کامیاب رہے گا ۔  اس کے علاوہ ملکی وسائل سے بھر پور استفادہ میں بھی اس پروگرام سے مدد ملے گی ۔حکومت جس رفتار سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مشن پر کام کررہی ہے  اس پر زور دیتے ہوئے پی ایم گتی شکتی پروگرام کی ضرورت پر بھی وزیراعظم نے زور دیا ۔

 انہوں نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘سال 2013-14 کے دوران ہندوستانی حکومت کے براہ راست سرمایہ جاتی اخراجات  تقریبا ڈھائی لاکھ کروڑ روپئے  کے بقدر تھے، جو 2022-23 میں بڑھ کر  ساڑھے سات لاکھ کروڑ روپئے تک پہنچ گئے ہیں ’’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ پی ایم گتی شکتی پروگرام سے  بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی ، عمل درآمد اوراس کی نگرانی کے عمل کو ایک نئی سمت حاصل ہو گی ۔ اس کے علاوہ پروجیکٹوں پر خرچ ہونے و الے وقت اور لاگت کی مقدارمیں بھی تخفیف کی جاسکے گی ’’۔جناب مودی نے کہا کہ ‘‘ امداد باہمی پر مبنی وفاقیت کے اصول کو استحکام بخشتے ہوئے ، ہماری حکومت میں اس سال کے بجٹ میں ریاستوں کو مدد دینے کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپئے کاا لتزام کیا ہے ۔

 ریاستی حکومتیں کثیر ماڈل بنیادی ڈھانچے اور دیگر پیداواری اثاثوں پر  اس رقم کو کامیابی کے ساتھ خرچ کرسکیں گی’’۔ انہوں نے دورافتادہ پہاڑی علاقوں میں رابطہ کاری  کو بہتر بنانے کے لئے  نیشنل روپ وے ڈیولپمنٹ پروگرام اور  شمال مشرقی علاقوں کے لئے وزیراعظم کی ترقیاتی پہل قدمی  (پی ایم- ڈی ای وی آئی این ای) کابھی اس سلسلے میں ذکر کیا۔  پی ا یل آئی پہل قدمی کا ذکر کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے نجی شعبے سے  ملک کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق  پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی۔

Recommended