Categories: قومی

عمران کو بڑا بھائی کہنا کانگریس کی سوچی سمجھی سازش: بی جے پی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا بڑا بھائی کہنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس کی سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔ پارٹی نے کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے کہنے پر ہی سدھو نے عمران خان کو اپنا بڑا بھائی کہا۔ یہ کروڑوں بھارتیوں کے لیے تشویشناک ہے۔

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے ہفتہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس کو عمران خان میں بڑا بھائی دیکھائی دیتا ہے۔ سدھو پاکستان کے مفاد میں بیانات دیتے ہیں،یہ کوئی اتفاق نہیں ہے۔ یہ کانگریس پارٹی کا طریقہ ہے۔ سلمان خورشید، منی شنکر ایئر، راشد علوی اور سب سے بڑھ کر راہل گاندھی یہ سب ہندو اور ہندوتوا کو گالی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دراصل کانگریس کو ہندوتوا میں خطرہ نظر آتا ہے اور سدھو کا بیان ہندوتوا کے خلاف کانگریس کی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب طے شدہ حکمت عملی کے مطابق کیا جا رہا ہے۔پاترا نے کہا کہ سب سے پہلے کانگریس لیڈر سلمان خورشید کی کتاب آتی ہے جس میں ہندوتوا کو بوکو حرام اور آئی ایس آئی ایس سے تشبیہ دی گئی ہے۔ اس کے فوراً بعد منی شنکر ایئر مغلوں کو عظیم کہتے ہیں۔ ادھر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہندوتوا کو خطرہ قرار دیا اور اب سدھو عمران خان کو اپنا بڑا بھائی کہہ رہے ہیں۔

بی جے پی رہنما نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہندوتوا کو عالمی خطرہ قرار دیا تھا۔ ان کا یہ بیان راہل کے ہندوتوا پر تبصرہ کے بعد آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل کے بیان کو پاکستانی وزیر اعظم نے حال ہی میں اقوام متحدہ میں اٹھایا تھا۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور صاحب گوردوارہ میں ماتھا ٹیکا

کانگریس کے رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ہفتہ کو پاکستان کے کرتار پور صاحب گوردوارہ میں ماتھا ٹیکا۔ اس موقع پر سدھو نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ سدھو نے کہا کہ عمران خان میرے بڑے بھائی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 18 نومبر کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی سمیت کئی سیاستدانوں نے گرو پرو کے موقع پر گوردوارہ کرتارپور صاحب کا دورہ کیا تھا۔ کرتار پور کوریڈور پاکستان میں گوردوارہ دربار صاحب کو جوڑتا ہے، سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو کی آخری آرام گاہ، ضلع گردا س پور میں واقع ڈیرہ بابا نانک مندر سے۔ یہ راہداری بدھ کو دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ کرتارپور صاحب گوردوارہ کی یاترا مارچ 2020 میں کورونا وبا کی وجہ سے روک دی گئی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago