Categories: تعلیم

آسام کے پانچ کالجوں کو یونیورسٹیوں میں تبدیل کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسواسرما

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں آج سے گوہاٹی میں دو روزہ شمال مشرقی تعلیمی کانفرنس شروع ہوا۔ شمال مشرقی کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنت بسوا سرما نے اعلان کیا ہے کہ آسام کے پانچ کالجوں کو یونیورسٹیوں میں تبدیل کیا جائے گا، جس میں شیوساگر کالج، لکھیم پور کالج، جورہاٹ جیبی کالج، نگاؤں کالج اور ہینڈک کالج شامل ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی اسکولوں کی ترقی کے موقع فراہم کرے گی۔ اس کے ذریعے اسکول سوسائٹی تخلیقی اور نئے خیالات کو دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ ایک نئے اور طاقتوربھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خواب کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شمال مشرقی تعلیمی کانفرنس کا افتتاح مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر بسواسرما، آسام کے وزیر تعلیم ڈاکٹر رانوج پیگو وغیرہ نے شمع جلا کر کیا۔ کانفرنس میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ کے لیے مختلف موضوعات پر بات کی جائے گی۔شمال مشرق کی تمام ریاستوں کے وزیر تعلیم، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر، پرنسپل، ہیڈ ماسٹر، محکمہ تعلیم کے اعلیٰ اور سینئر افسران وغیرہ کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔ دو روزہ شمال مشرقی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد گوہاٹی میڈیکل کالج اینڈاسپتال (جی ایم سی ایچ) کے آڈیٹوریم میں کیا جا رہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago