حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی سے عام آدمی کو دیوالی پر بڑی راحت ملی ہے۔ پبلک سیکٹر کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دونوں ایندھن کی قیمتوں میں تبدیلیاں کی ہیں۔ جس کے بعد ڈیزل کی قیمت میں 11 سے 13 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 7 سے 8 روپے فی لیٹر کمی ہوئی ہے۔ دہلی میں جمعرات کو پٹرول کی قیمت 6.07 روپے کم ہو کر 103.97 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے، جب کہ ڈیزل 11.75 روپے کم ہو کر 86.67 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے دیگر میٹرو ممبئی، چنئی اور کولکاتا میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 109.98 روپے، 101.40 روپے اور 104.67 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت بالترتیب 94.14 روپے، 91.43 روپے اور 89.79 روپے فی لیٹر پر آگئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ دیوالی کے موقع پر مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 5 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل پر 10 روپے کی کمی کی تھی جو آج سے نافذ ہو گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی اتر پردیش سمیت کئی ریاستی حکومتوں نے پٹرول اور ڈیزل پرویٹ میں کمی کی ہے۔ مرکزی حکومت کی ایکسائز ڈیوٹی اور ریاستی حکومت کی طرف سے ویٹ میں کمی کے بعد اتر پردیش میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کی کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ، کرناٹک، گوا، تریپورہ اور آسام کی حکومتوں نے دونوں ایندھن کو مزید سستی بنانے کے لییویٹ میں مزید کمی کی ہے۔ ان ریاستی حکومتوں نے پٹرول اور ڈیزل پرویٹ میں 7-7 روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے، جس سے ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کی کمی ہو گی۔ اس کے ساتھ ہی بہار میں پٹرول پر 1.30 روپے اور ڈیزل پر 1.90 روپے کی راحت دینے کی تیاری ہے۔