Urdu News

مسوری میں بنگلہ دیش کے سول ملازمین کی صلاحیت سازی کا عمل شروع

مسوری میں بنگلہ دیش کے سول ملازمین کی صلاحیت سازی کا عمل شروع

بنگلہ دیش کے 1800سول ملازمین کو 2025 تک وزارت خارجہ کے اشتراک سے تربیت فراہم کی جائے گی

 مسوری( دہرہ دون)،11؍ اکتوبر

آج مسوری میں اچھی حکمرانی کے لیے قومی سینٹر میں بنگلہ دیش کے سول ملازمین کے لیے فیلڈانتظامیہ میں دو ہفتےکا 53 واں صلاحیت سازی  کے پروگرام کا افتتاح کیا گیا۔

اچھی حکمرانی کے لئے قومی سینٹر (این سی جی جی) میں بنگلہ دیش کے 1500 سول ملازمین کو تربیت فراہم کی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے کی کامیاب تربیت کے مکمل ہوجانے کے بعد مزید 1800 شہری ملازمین کی صلاحیت سازی کا کام شروع کردیا گیا ہے جو 2025 تک مکمل کرلیا جائے گا ۔

ملک میں یہ واحد سینٹر ہے جس نے  جو اسسٹنٹ کمشنرس، اپ ضلع نربھےآفیسرس، ایس ڈی ایم ایس اور ایڈیشنل کمشنرس جیسے بنگلہ دیش کے سول سروس کے 1725 فیلڈ سطح کے افسروں کو  تربیت دی ہے ۔  اس نے بنگلہ دیش کے اس وقت کے تمام سرگر م ڈپٹی کمشنروں کو بھی تربیت دی ہے ۔

صلاحیت سازی کے پروگرامو  ں کے شروع ہونے کے بعد سے  10 سال  گزر گئے ہیں اوراس طرح کئی تربیت پانے والے افسران بنگلہ دیش میں ایڈیشنل سکریٹری اور سکریٹری کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان حکمرانی میں تال میل پیدا ہوا ہے ۔حکومت ہندنے ملک میں ایک اعلی ادارے کے طور پر 2014 میں اچھی حکمرانی کے قومی سینٹر قائم کیا تھا۔

 اس نے ایم ای اے کی شراکت داری سے کئی بیرونی ممالک کے  سول ملازمین کی صلاحیت سازی  کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔اس نے بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گامبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویت نام، بھوٹان، میانمار اور کمبوڈیا جیسے 15 ممالک کے سرکاری ملازمین کوبھی  تربیت فراہم کی ہے۔ یہ تربیت شرکت کرنے والے  افسران کے لیے انتہائی مفید پائی گئی۔

Recommended