Urdu News

کیپٹن امریندر سنگھ نے وزیر داخلہ امت شاہ سے کی ملاقات، سیاسی پنڈت کیا مطلب نکال رہے ہیں؟

کیپٹن امریندر سنگھ نے وزیر داخلہ امت شاہ سے کی ملاقات

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے بدھ کے روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔امریندر تقریباً 50 منٹ تک امت شاہ کی رہائش گاہ پر رہے۔ ان کی یہ ملاقات ان کی مستقبل کی حکمت عملی سے منسلک ہے۔ یہ حکمت عملی ابھی مکمل طور پر واضح نہیں ہے۔ اس بات کی بھی چرچہ ہے کہ وہ جلد ہی بی جے پی صدر جے پی نڈا سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ امریندر سنگھ پہلے ہی  تمام آپشن کھلے ہونے کی باتکہہ چکے ہیں ہیں۔

امریندر سنگھ کے میڈیا ایڈوائزر کے مطابق، امریندر کا وزیر اعلیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد پہلی بار دہلی کا ذاتی دورہ ہے۔ وہ یہاں اپنے کچھ دوستوں سے ملنے اور نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے کپورتھلا ہاؤس خالی کرنے آئے ہیں۔

پنجاب کانگریس میں اندرونی لڑائی جاری ہے۔کیپٹن نے حال ہی میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو سے ناراض ہیں، جنہوں نے ایک اہم پیش رفت میں منگل کے روز پارٹی کے ریاستی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا۔ تاہم پارٹی نے ابھی تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ سدھو وزیر اعلی  چرنجیت سنگھ چنی کی نئی کابینہ کو لے کر ناراض ہیں۔

Recommended