Categories: قومی

کیپٹن امریندر سنگھ نے وزیر داخلہ امت شاہ سے کی ملاقات، سیاسی پنڈت کیا مطلب نکال رہے ہیں؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے بدھ کے روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔امریندر تقریباً 50 منٹ تک امت شاہ کی رہائش گاہ پر رہے۔ ان کی یہ ملاقات ان کی مستقبل کی حکمت عملی سے منسلک ہے۔ یہ حکمت عملی ابھی مکمل طور پر واضح نہیں ہے۔ اس بات کی بھی چرچہ ہے کہ وہ جلد ہی بی جے پی صدر جے پی نڈا سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ امریندر سنگھ پہلے ہی  تمام آپشن کھلے ہونے کی باتکہہ چکے ہیں ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریندر سنگھ کے میڈیا ایڈوائزر کے مطابق، امریندر کا وزیر اعلیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد پہلی بار دہلی کا ذاتی دورہ ہے۔ وہ یہاں اپنے کچھ دوستوں سے ملنے اور نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے کپورتھلا ہاؤس خالی کرنے آئے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پنجاب کانگریس میں اندرونی لڑائی جاری ہے۔کیپٹن نے حال ہی میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو سے ناراض ہیں، جنہوں نے ایک اہم پیش رفت میں منگل کے روز پارٹی کے ریاستی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا۔ تاہم پارٹی نے ابھی تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ سدھو وزیر اعلی  چرنجیت سنگھ چنی کی نئی کابینہ کو لے کر ناراض ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago