Urdu News

شہیدوں کے نظریات کو آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری: راجناتھ سنگھ

رکشا منتری نے 1947 کی جنگ میں فتح کو یقینی بنانے والے ہندوستانی فوج کے فضائی آپریشن کے 75ویں سال کی یاد میں سرینگر میں منعقد ’شوریہ دیوس‘ کی تقریبات میں شرکت کی

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فرقہ وارانہ رکاوٹوں کو عبور کرکے اور قومی فخر اور حب الوطنی کی خوبیوں کو سمیٹتے ہوئے ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں جو کہ ہر ہندوستانی سپاہی اور آزادی کے جنگجو میں وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔

وزیر دفاع  16 اکتوبر 2022 کو ایک این جی او ‘ ماروتی ویر جوان ٹرسٹ’ کے زیر اہتمام ایک تقریب  ‘شہیدوں کو سلام’ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے اہلکار علاقے، مذہب، ذات اور زبان کی رکاوٹوں سے بالاتر ہو کر، مادر وطن کی بے لوث خدمت کریں اور لوگوں کو مختلف خطرات سے بچائیں۔

اسی طرح ہمارے انقلابی آزادی پسندوں نے ہندوستان کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔”یہ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ ہمارے آزادی پسندوں اور سپاہیوں کے نظریات اور قراردادوں کو آگے بڑھائے۔اپنے ملک کے اتحاد، سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کریں اور ایک مضبوط، خوشحال اور خود انحصار ‘ نئے ہندوستان’ کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

جناب راجناتھ سنگھ نے بہادر آزادی پسندوں اور مسلح افواج کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا  کہ قوم کی خدمت میں سب سے بڑی قربانی دینے والے ہیروز کے اہل خانہ کی مدد کو قومی ذمہ داری  ہم سب کی ہے۔

Recommended