وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فرقہ وارانہ رکاوٹوں کو عبور کرکے اور قومی فخر اور حب الوطنی کی خوبیوں کو سمیٹتے ہوئے ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں جو کہ ہر ہندوستانی سپاہی اور آزادی کے جنگجو میں وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔
وزیر دفاع 16 اکتوبر 2022 کو ایک این جی او ‘ ماروتی ویر جوان ٹرسٹ’ کے زیر اہتمام ایک تقریب ‘شہیدوں کو سلام’ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے اہلکار علاقے، مذہب، ذات اور زبان کی رکاوٹوں سے بالاتر ہو کر، مادر وطن کی بے لوث خدمت کریں اور لوگوں کو مختلف خطرات سے بچائیں۔
اسی طرح ہمارے انقلابی آزادی پسندوں نے ہندوستان کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔”یہ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ ہمارے آزادی پسندوں اور سپاہیوں کے نظریات اور قراردادوں کو آگے بڑھائے۔اپنے ملک کے اتحاد، سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کریں اور ایک مضبوط، خوشحال اور خود انحصار ‘ نئے ہندوستان’ کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
جناب راجناتھ سنگھ نے بہادر آزادی پسندوں اور مسلح افواج کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی خدمت میں سب سے بڑی قربانی دینے والے ہیروز کے اہل خانہ کی مدد کو قومی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…