Urdu News

محکمہ انکم ٹیکس نے حیدر آباد میں تلاشی کےدوران 142 کروڑ روپے سے زائد کی نقد رقم ضبط کی

محکمہ انکم ٹیکس

 نئی دہلی۔ 09  اکتوبر        محکمہ انکم ٹیکس نے 6 اکتوبر2021 کو حیدرآباد کے ایک بڑے دواساز گروپ کی تلاشی اور ضبطی کی کارروائیاں کیں۔ یہ فارماسیوٹیکل گروپ انٹرمیڈیٹس ، ایکٹو فارماسیوٹیکل انگریڈینٹ (اے پی آئی) اور فارمولیشن کے کاروبار میں مصروف ہے۔ زیادہ تر مصنوعات بیرون ممالک یعنی امریکہ ، یورپ ، دبئی اور دیگر افریقی ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں۔ تلاشی مہم 6 ریاستوں میں تقریبا  50 مقامات پر چلائی گئی۔

تلاشی کے دوران ان خفیہ ٹھکانوں کی نشاندہی کی گئی جہاں اکاؤنٹس کےدوسرےسیٹ اور نقد رقم ملے ۔ ڈیجیٹل میڈیا ، پین ڈرائیو، دستاویزات وغیرہ کی شکل میں اہم شواہد ملے ہیں اور انہیں ضبط کر لیا گیا ہے۔  مبینہ ڈیجیٹل شواہد ایس اے پی – ای آر پی سافٹ وئیر سے جمع کیے گئے تھے جنہیں اسسیسی گروپ نے سنبھال رکھا تھا۔

ان تلاشیوں کے دوران ، جعلی اور غیر موجود اداروں سے کی جانے والی خریداریوں میں تضادات اور اخراجات میں خردبردکی  نشاندہی ہوئی ۔ مزید یہ کہ زمینوں کی خریداری کے لیے رقم کی ادائیگی کے ثبوت بھی ملے ہیں۔ مختلف دیگر قانونی مسائل کی بھی نشاندہی کی گئی جیسے کہ ذاتی اخراجات کو کمپنی کے اکاؤنٹس میں دکھایاگیا  اور متعلقہ فریقوں کےذریعہ سرکاری قیمت سے کم میں زمین خریدی گئی۔

تلاشی کے دوران کئی بینک لاکرز ملے ہیں جن میں سے 16 لاکرز آپریٹ کیے گئے ہیں۔ تلاشی میں اب تک 142.87 کروڑ روپے کی نامعلوم نقد رقم ضبط کی گئی ہے۔ اب تک تقریبا  550 کروڑ روپے کی غیر معلوم آمدنی کی نشاندہی کی گئی  ہے۔

مزید تفتیش اور غیر معلوم آمدنی کا پتہ لگانے کا عمل جاری ہے۔  

Recommended