Urdu News

شوپیاں میں 36گھنٹوں سے فورسز کی طرف سے آپریشن جاری

شوپیاں میں 36گھنٹوں سے فورسز کی طرف سے آپریشن جاری

شوپیاں میں 36گھنٹوں سے فورسز کی طرف سے آپریشن جاری

سرینگر، 12 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے ترکو وانگام علاقے میں محاصرے اور تلاشی کا آپریشن لگاتار دوسرے دن بھی جاری رہا۔ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ بدھ کی صبح شروع ہوا سرچ آپریشن آج بھی جاری ہے۔

بدھ کی صبح ، فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے مرکزی شہر شوپیاں سے 10 کلومیٹر دور ترکووانگام گاؤں کو گھیرے میں لیا اور تلاشی کا آغاز کیا۔ عہدیدار کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں فورسز کو اطلاعات ملنے کے بعد یہ کارروائی انجام دی گئی۔

ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ فورسز منگل کی رات دیر گئے اس گاؤں میں نمودار ہوئی اور بدھ کی صبح سے ہی گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں کہ یہ کاروائی کب تک جاری رہے گی۔ نمایندے کے مطابق یہ تلاشی آپریشن پچھلے تقریباً 36 گھنٹوں سے جاری ہے۔

Recommended