مرکزی حکومت کی جانب سے یکم فروری کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے بجٹ کو لے کر ملک کے تاجروں میں تجسس پایا جاتا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن مالی سال 2023 24- کے لیے یہ بجٹ پیش کریں گی۔
بجٹ کے پیش نظر کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (سی اے ٹی) کی تجویز پر تاجر تنظیمیں ملک کی تمام ریاستوں کے بڑے شہروں میں عوامی مقامات پر بڑی اسکرینیں لگا رہی ہیں، تاکہ ہر کوئی اس کا براہ راست ٹیلی کاسٹ دیکھ سکے۔ یکم فروری کو مرکزی بجٹ پیش کیا جائے گا۔
پیر کو،سی اے ٹی کے قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری طبقے کو آئندہ مالی سال 2023-24 کے مرکزی بجٹ سے بہت زیادہ امیدیں ہیں۔
سی اے ٹی نے وزیر خزانہ کو 18 نکاتی ڈیمانڈ لیٹر بھی پیش کیا ہے۔ کھنڈیلوال نے بتایا کہ تاجر بجٹ سے جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی کی توقع کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ون نیشن ون ٹیکس کے خطوط پر ون نیشن ون لائسنس کا اعلان بھی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ کاروبار سے متعلق قانون پر نظرثانی کی جائے گی اور ڈیجیٹل نظام کو اپنانے پر مراعات دی جائیں گی۔