Urdu News

سی بی ایس ای دسویں کے امتحانات منسوخ ، بارہویں کے ملتوی

سی بی ایس ای دسویں کے امتحانات منسوخ ، بارہویں کے ملتوی

سی بی ایس ای بورڈ کے 12 ویں کلاس کے امتحانات ملتوی

حکومت نے سی بی ایس ای بورڈ کے 12 ویں کلاس کے امتحانات ملتوی کردیے ہیں اور 10 ویں کلاس کے امتحانات منسوخ کردےے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل نئی دلی میں تعلیم کے مرکزی وزیر اور دیگر سینئر افسروں کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور اگلے مہینے ہونے والے سی بی ایس ای بورڈ امتحانات کے معاملے کا جائزہ لیا تھا، جو اگلے مہینے ہونے والے تھے۔

تعلیم کی وزارت نے کہاہے کہ عالمی وبا کی موجودہ صورتحال، اسکول بند ہونے اور طلبا کی بھلائی اور تحفظ کا خیال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

تعلیم کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اندرونی جائزے، پریکٹیکل اور اِس طرح کے دیگر طور طریقوں کی بنیاد پر بورڈ کی جانب سے سی بی ایس ای کے دسویں کلاس کے طلبہ کاEvaluation کے لیے ایک علیحدہ ضابطہ وضع کیا جائے گا۔

واضح ہو کہ مرکزی وزارت تعلیم نے کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر سی بی ایس ای(سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن) کلاس دسویں کے امتحانات منسوخ کردیئے اور بارہویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیرتعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے آج عہدیداروں کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ کے بعد سی بی ایس ای بورڈ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

فیصلے کے مطابق دسویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔وزارت تعلیم کے مطابق ، بارہویں کے امتحانات کا نیا شیڈول یکم جون کو ملک میں کورونا کے حالات کو دیکھ کر تیار کیا جائے گا۔

Recommended