Urdu News

آدتیہ پرائیویٹ لمیٹڈ کو امنگ کمرشل کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ میں ضم

Om Birla

نئی دہلی،30 اگست، 2022/ بھارت کے مسابقتی کمیشن سی سی آئی نے آدتیہ مارکیٹنگ اینڈمینوفیکچرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو امنگ کمرشل کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ میں ضم کرنے کی منظوری  دے دی ہے۔

امنگ کمرشل کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (اکوائرر) آدتیہ برلا گروپ کا ایک حصہ ہے اور بھارت کی ایک کثیر ملکی کمپنی ہے جو 30 سے زیادہ ملکوں میں موجود ہے اور مختلف صنعتی شعبوں میں کاروبار کر رہی ہے۔ اکوائر کرنے والی کمپنی ایک سرمایہ لگانے والی کمپنی ہے اور اس کے مختلف کمپنیون میں حصص ہیں۔ یہ سرمایہ وہ جناب کمار منگلم برلا اور / یا ان کے کنبے کی طرف سے لگاتی ہے۔ اکوائرر کا اندراج بھارتی ریزرو بینک میں ایک غیر بینکنگ مالی کمپنی کے طور پر کیا ہوا ہے۔

برلا گروپ کا ایک حصہ

آدتیہ مارکیٹنگ اینڈ مینوفیکچرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (حاصل شدہ) بی کے برلا گروپ کا ایک حصہ ہے ۔ ایک مختلف النوع قسم کا گروپ ہے  جو مختلف صنعتی شعبوں میں کام کرتا ہے۔ حاصل شدہ کمپنی سرمایہ لگانے والی کمپنی ہے اور اس کے حصص مختلف کمپنیوں میں ہے ۔ یہ کمپنی آنجہانی جناب بسنت کمار برلا اور  ان کے کنبے کی طرف سے سرمایہ لگاتی ہے۔ حاصل شدہ کمپنی کا اندراج آر بی آئی میں  این بی ایف سی کے طور پر ہے۔

مجوزہ انضمام کے تحت حاصل شدہ کمپنی کو اکوائرر کمپنی میں کمپنیوں سے متعلق قانون 2013 کی 230ویں اور 232ویں شق کے تحت انضمام کی اسکیم کے مطابق کیا گیا ہے۔ انضمام کے نتیجے میں اور اسکیم کے حوالے سے حاصل شدہ کمپنی کے حصص مختلف کمپنیوں میں اکوائرر کو منتقل ہو جائیں گے۔ اس کے نتیجے میں اکوائر کرنے والا گروپ مندرہ ذیل فہرست شدہ اور غیر فہرست شدہ کمپنیوں پر کنٹرول حاصل کر لے گا :

  1. پدماوٹی انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ
  2. پیلانی انویسٹمنٹ اینڈ انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ
  3. سنچری ٹیکسٹائلز اینڈ انڈسٹریز لمیٹڈ
  4. سنچری اینکا لمیٹیڈ، اور
  5. گنیش ٹیوبز اینڈ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ

سی سی آئی نے اس مجوزہ انضمام کو اکوائرر کی طرف سے پیش کی گئی ترمیمات کی بنیاد پر منظوری دی ہے۔ سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Recommended