نئی دہلی،30 اگست، 2022/ بھارت کے مسابقتی کمیشن سی سی آئی نے آدتیہ مارکیٹنگ اینڈمینوفیکچرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو امنگ کمرشل کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ میں ضم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
امنگ کمرشل کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (اکوائرر) آدتیہ برلا گروپ کا ایک حصہ ہے اور بھارت کی ایک کثیر ملکی کمپنی ہے جو 30 سے زیادہ ملکوں میں موجود ہے اور مختلف صنعتی شعبوں میں کاروبار کر رہی ہے۔ اکوائر کرنے والی کمپنی ایک سرمایہ لگانے والی کمپنی ہے اور اس کے مختلف کمپنیون میں حصص ہیں۔ یہ سرمایہ وہ جناب کمار منگلم برلا اور / یا ان کے کنبے کی طرف سے لگاتی ہے۔ اکوائرر کا اندراج بھارتی ریزرو بینک میں ایک غیر بینکنگ مالی کمپنی کے طور پر کیا ہوا ہے۔
آدتیہ مارکیٹنگ اینڈ مینوفیکچرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (حاصل شدہ) بی کے برلا گروپ کا ایک حصہ ہے ۔ ایک مختلف النوع قسم کا گروپ ہے جو مختلف صنعتی شعبوں میں کام کرتا ہے۔ حاصل شدہ کمپنی سرمایہ لگانے والی کمپنی ہے اور اس کے حصص مختلف کمپنیوں میں ہے ۔ یہ کمپنی آنجہانی جناب بسنت کمار برلا اور ان کے کنبے کی طرف سے سرمایہ لگاتی ہے۔ حاصل شدہ کمپنی کا اندراج آر بی آئی میں این بی ایف سی کے طور پر ہے۔
مجوزہ انضمام کے تحت حاصل شدہ کمپنی کو اکوائرر کمپنی میں کمپنیوں سے متعلق قانون 2013 کی 230ویں اور 232ویں شق کے تحت انضمام کی اسکیم کے مطابق کیا گیا ہے۔ انضمام کے نتیجے میں اور اسکیم کے حوالے سے حاصل شدہ کمپنی کے حصص مختلف کمپنیوں میں اکوائرر کو منتقل ہو جائیں گے۔ اس کے نتیجے میں اکوائر کرنے والا گروپ مندرہ ذیل فہرست شدہ اور غیر فہرست شدہ کمپنیوں پر کنٹرول حاصل کر لے گا :
سی سی آئی نے اس مجوزہ انضمام کو اکوائرر کی طرف سے پیش کی گئی ترمیمات کی بنیاد پر منظوری دی ہے۔ سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…