قومی

نوکرانی کو زد وکوب کرنے والی سابق بی جے پی لیڈر سیما پاترا گرفتار

رانچی، 31 اگست (انڈیا نیرٹیو)

 ارگوڑا تھانہ پولیس نے نوکرانی کو زد کوب کرنے کے معاملے میں ملزمہ سابق آئی اے ایس کی بیوی سیما پاترا کو بدھ کو گرفتار کیا ہے۔سیما کو اشوک نگر میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ہٹیا ڈی ایس پی راجا کمار مترا نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر رانچی پولیس نے یہ کارروائی کی اور ملزمہ خاتون کو گرفتار کر لیا۔

وہیں دوسری جانب بی جے پی نے خاتون پر عائد سنگین الزامات کے پیش نظر انہیں پارٹی سے معطل کر دیا تھا۔ سیما پاترا پارٹی سے معطل ہونے کے بعد سے فرار تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ اشوک نگر واقع روڈ نمبر ایک میں رہنے والی سیما پاترا پرآئی پی سی کی دفعہ 323/325/346 اور 374 لگائی گئی ہے۔ سیما پر ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ہٹیا ڈی ایس پی راجا مترا کو معاملے کی تفتیش کے لیے آئی او بنایا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ملازمہ کو طویل عرصے تک اپنی رہائش گاہ پر یرغمال بنائے رکھا اور اس کے ساتھ مار پیٹ کی۔ اسے پولیس نے آزاد کرا لیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago