Urdu News

بھارت۔آسیان تعلقات کے 30 سال پورے ہونے پر شاندار جشن

بھارت۔آسیان تعلقات کے 30 سال پورے ہونے پر شاندار جشن

ہندوستانی فنکاروں کے ساتھ ساتھ آسیان ممالک کے مختلف بینڈز نے شاندار پرفارمنس دی

ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے درمیان سفارتی تعلقات کے 30 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے لیے یہاں پرانا قلعہ میں منعقد تین روزہ کنسرٹ اختتام پذیر ہوا۔ وزارت خارجہ (ایم ای اے ) نے ثقافتی تنظیم سحر کے تعاون سے آسیان-انڈیا میوزک فیسٹیول کا انعقاد کیا۔2022 کو آسیان-بھارت دوستی سال کے طور پر منانے کے لیے میوزک فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا تھا۔ وزارت خارجہ نے موسیقی کے میلے کے لیے کئی آسیان ممالک کی میزبانی کی، جن میں انڈونیشیا، ملائیشیا، ویت نام اور سنگاپور شامل ہیں۔

پروگرام میں ہندوستانی فنکاروں میں پاپون، جونیتا گاندھی، امر جلال، راگھو متل اور مشہور جوڑی وشال اور شیکھر شامل تھے جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ آسیان ممالک کے کل 10 بینڈز نے پرفارم کیا جن میں ویتنام سے ٹرائی منہ کی چوکڑی ، ملائیشیا سے انسٹاموسیکا، برونائی سے امپٹی والیٹ کے ساتھ ساتھ سنگاپور سے لائننگ بینڈ اور انڈونیشیا سے ریاؤ ریتھم شامل ہیں۔

کنسرٹ کے اختتام کے بعد، وزیر مملکت برائے امور خارجہ میناکشی لیکھی نے ٹویٹ کیا، “آسیان-ہندوستان ثقافتی جڑائو میں اضافہ ہوا۔ پرانا قلعہ میں آسیان-انڈیا کنسرٹ کی اختتامی تقریب میں آسیان اور ہندوستان کے بینڈوں کی شاندار کارکردگی دیکھی گئی۔ آسیان-بھارت تعلقات اور ہمارے گہرے ثقافتی روابط کے 30 سال کا جشن منایا۔

Recommended