Urdu News

پاکستان پر فتح کا جشن، ایسٹرن نیول کمانڈ پہنچاگولڈن وکٹری مشعل

پاکستان پر فتح کا جشن، ایسٹرن نیول کمانڈ پہنچاگولڈن وکٹری مشعل

پاکستان پر فتح کا جشن، ایسٹرن نیول کمانڈ پہنچاگولڈن وکٹری مشعل

نئی دہلی، 04 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے ساتھ 1971 کی جنگ میں ہندوستان کی فتح کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ایسٹرن نیول کمانڈ میں گولڈن وکٹریمشعل باضابطہ طور پر نصب کیا گیا۔ اسے آندھرا پردیش کے وزیر داخلہ میکاتھوتی سوچریتا اور ای این سی کے کمانڈنگ ان چیف فلیگ آفیسر وائس ایڈمرل اجیندر بہادر سنگھ نے ’وکٹری ایٹ سی‘ جنگی یادگار میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں نصب کیا۔

اس تقریب کے گواہ وہ جوان بھی بنے جنہوں نے 1971 کی جنگ میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ بحریہ کے اعلیٰ افسران اور حکومت آندھرا پردیش کے افسران نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔ کمانڈر انچیف اور وزیر داخلہ آندھرا پردیش نے پھولوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تقریب کا افتتاح کیا۔ قوم کی خدمت میں عظیم قربانی دینے والوں کے اعزاز میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ہندوستانی بحریہ کا ایک دستہ رسمی طور پر وکٹری مشعل کو اس تقریب میں لایا۔ اس کے بعد وزیر داخلہ اور کمانڈر ان چیف کے ساتھ بحریہ کے ریٹائرڈجوانوں کے ساتھ بات چیت کی جنہوں نے 1971 کی جنگ کے دوران اپنے تجربات شیئر کیے۔

Recommended