Urdu News

مرکز ی حکومت نے دہلی میں پی ایس اے پلانٹ کے لیے فنڈز فراہم نہیں کیا: دہلی حکومت

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال

مرکز ی حکومت نے دہلی میں پی ایس اے پلانٹ کے لیے فنڈز فراہم نہیں کیا: دہلی حکومت

نئی دہلی ، 26 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

دہلی میں پی ایس اے (پریشر سوئنگایڈسورپشن) پلانٹ کو دہلی میں نہ لگانے کے الزامات پر دہلی حکومت نے اپنا مؤقف واضح کیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ مرکز نے دہلی کو پلانٹ لگانے کے لیے کوئی رقم فراہم نہیں کی ہے۔

دہلی حکومت کے مطابق ، مرکز نے دہلی حکومت کو پلانٹ لگانے کے لیے کوئی رقم نہیں دی ہے۔ وزیر اعظم فنڈ سے تمام رقم مرکزی وزارت صحت کو دی گئی تھی اور اسے پلانٹ لگانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ اس کے بعد ، وزارت صحت نے دہلی حکومت سے اس کے لیے زمین مانگی تھی۔ دہلی حکومت نے آٹھ اسپتالوں میں زمین فراہم کی تھی۔ لیکن آکسیجن پلانٹ بنانے کا معاہدہ وزارت نے صرف ایک ٹھیکیدار کو دیا ہے۔ ٹھیکیدار نے صرف ایک پلانٹ بنایا تھا اور ابھی باقی کام مکمل نہیں کیا تھا۔

پی ایس اے کو وزیر اعظم کیئر فنڈ کے ذریعے دہلی کے آٹھ اسپتالوں میں تیار کیا جانا تھا۔ معلومات کے مطابق ، دیپ چند بانڈو اسپتال ، دین دیال اپادھیائے اسپتال ، ڈاکٹر بی ایس اے اسپتال ، براڑی اسپتال ، لوک نائک اسپتال ، امبیڈکر ہسپتال ، جی ٹی بی اسپتال میں آکسیجن پلانٹ لگائے جانے تھے۔ ان میں تقریباً 5700 بستروںکو آکسیجن پہنچانے کی گنجائش موجود تھی۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی حکومت کو مسلسل یہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ پی ایم کیئرس فنڈ کی مدد سے چار اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹس لگائے جانے تھے ، لیکن دہلی حکومت نے اس پر کوئی عمل نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے آج دہلی میں آکسیجن کی اتنی قلت ہے۔

Recommended