Urdu News

سکھوں کے درمیان ڈیمیج کنٹرول کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے کتابچہ جاری

سکھوں کے درمیان ڈیمیج کنٹرول کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے کتابچہ جاری

سکھوں کے درمیان ڈیمیج کنٹرول کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے کتابچہ جاری

نئی دہلی، 2 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ایک طرف کسان ، خاص طورپرپنجاب کے کسان جہاں زرعی قوانین کو لے کردہلی کی سرحدوں پر جمے ہوئے ہیں اور حکومت کی بات نہیں سن رہے ہیں۔وہیں اتفاق سے وزیر اعظم مودی کی سکھ سماج سے قربت کا حوالہ دے کر ، سکھ سماج کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کوسامنے لانے کاکام کیاجارہاہے تاکہ مرکزی حکومت اورسکھ سماج کے درمیان پیداکی جارہی دوری کو کم کیا جاسکے ۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ اس پرکاش پروپر ، سکھ معاشرے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کے ذریعہ کیے گئے کام کو سامنے لانے کا کام کرے گی۔

اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے حال ہی میں ایک کتابچہ شائع کیاگیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعہ شائع کتابچہ ’وزیر اعظم اور ان کی حکومت کاسکھ معاشرہ کے لیے مضبوط اقدامات ‘کاپرکاش جاوڈیکر اور شہری ترقیاتی وزیر سردار ہردیپ کے ذریعہ جاری کیاگیاتھا۔ اب یہ نیوز پیپر انفارمیشن آفیشیل (PIB) سائٹ پر نئے سیکشن کے اوپری حصے میں دکھائی دے رہا ہے۔

یہ اتفاق ہوسکتا ہے لیکن حکومت کے خلاف سکھ کسانوں کے احتجاج اور اس میں خالصتان کے نعروں کے درمیان ، مودی سرکار کی ڈیمیج شدہ تصویر کوازسرنوبحال کرنے کوشش قراردی جاسکتی ہے۔ وہ تمام تصاویر اس کتابچے میں دی گئی ہیں جس سے وزیر اعظم کی سکھوں کے ساتھ قربت ظاہرہوتی ہے۔

Recommended