مرکزی وزیر اور ایل جے پی کے بانی رام ولاس پاسوان کا انتقال

مرکزی وزیر اور ایل جے پی کے بانی رام ولاس پاسوان کا انتقال

لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے بانی اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کا جمعرات کی رات 75 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ گذشتہ چند روز سے یہاں کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے لئے داخل تھے۔ حال ہی میں ان کا دل کا آپریشن ہواتھا۔

پاسبان کے بیٹے اور ایل جے پی کے صدر چراغ پاسوان نے ٹویٹ کرکے اپنے والد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ رام ولاس پاسوان مرکز میں مودی حکومت میں عوامی تقسیم ، خوراک اور صارف امور کے وزیر تھے۔ وہ 5 جولائی 1946 کو کھگڑیہ ، بہار میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ آٹھ بار لوک سبھا کے ممبر اور مرکزی حکومت میں مختلف وزارتوں کے وزیر رہے۔ اس وقت ، وہ راجیہ سبھا کے ممبر اور عوامی تقسیم ، خوراک اور صارف امور کے وزیر تھے۔

پاسوان کےپسماندگان میں ان کی اہلیہ رینا ، بیٹا چراغ پاسوان اور ایک بیٹی ہے۔ رینا پاسوان ان کی دوسری بیوی ہیں۔ انہوںنے پہلی بیوی سے طلاق لینے کے بعد رینا سے شادی کی۔ پہلی بیوی سے ان کی دو بیٹیاں ہیں ، جو شادی شدہ ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات کے دوران ان کی موت کی وجہ سے ایل جے پی کو یہ بہت بڑا نقصان ہے۔

مرکزی وزیرتعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی موت سے ہندوستانی سیاست کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
ڈاکٹر نشنک نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ، "لوک جن شکتی پارٹی کے رہنما اور مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی ، رام ولاس جی کے بے وقت انتقال کی خبر سے میں حیران ہوں۔
غذ،ا صارفین امور اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کا جمعرات کی دیر شام انتقال ہوگیا۔
ان کے بیٹے چراغ پاسوان نے ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی –
چراغ نے لکھا ، "پاپا …. اب آپ اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ آپ جہاں بھی ہوں ہمیشہ میرے ساتھ رہتے ہیں۔مس یو پاپا…"