Urdu News

دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ممتا کو صرف اقلیتوں کی ہی پرواہ ہے

مرکزی پٹرولیم وزیر دھرمیندر پردھان

 دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ممتا کو صرف اقلیتوں کی ہی پرواہ ہے

کولکاتہ ، 04 اپریل (ہ س)۔
 مغربی بنگال میں حکومت سازی کا دعویٰ کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں کی جانب سے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر شدید حملے جاری ہیں۔ اتوار کے روز ریاست میں پہنچنے والے مرکزی پٹرولیم وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی کو صرف اقلیتوں کے مفاد سے ہی تعلق ہے اور وہ جے شری رام کے نعرے کو گالی سمجھتی ہیں۔ پردھان نے اتوار کے روز کولکتہ میں ایک روڈ شو کے دوران ریاست کی وزیر اعلی اور ترنمول کی سربراہ ممتا بنرجی کو نشانہ بنایا ، اور یہ دعوی کیا کہ اس بار بی جے پی بنگال میں 200 سے زیادہ سیٹیں جیت کر حکومت بنائے گی۔

دھرمیندر پردھان نے بی جے پی امیدوار کی حمایت میں کولکاتہ میں ریلی نکالی۔ پارٹی امیدوار راجو بنرجی کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا،"ممتا بنرجی نے ایک طرف جے سری رام کوگالی سمجھتی ہیں اور دوسری طرف کہتی ہیں کہ تمام اقلیتیں مل کر ووٹ ڈالیں اور انہیں ووٹ دیں۔" فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنا ممتا بنرجی کی پالیسی بن گئی ہے۔ لیکن 2 مئی کو ان کی شکست یقینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی صرف مسلم ووٹروں کی پرواہ کرتی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ آپ ممتا کے جلسے اور ان کی سیاست کو دیکھیں۔  صرف اقلیتوں کو ہی انکی 'ممتا' حاصل ہے۔ وہ سماج کو توڑنا چاہتی ہیں۔ وہ ریاست میں تشدد بھڑکانا چاہتی ہیں۔
 
Recommended