Urdu News

مرکز نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ کووڈ ٹیکہ کاری کی پیش رفت کا جائزہ لیا

ریاستیں دوسری خوراک کو ترجیح دیں گی

 مرکزی ہیلتھ سکریٹری جناب راجیش بھوشن اور کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے ڈیٹا اور مینجمنٹ با اختیار گروپ کے چیئرمین اور قومی کووڈ-19 ٹیکہ انتظامیہ ماہرین گروپ کے رکن ڈاکٹر آر ایس شرما نے آج ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلتھ سکریٹریز اور قومی صحت مشن کے مینیجنگ ڈائرکٹرز کے ساتھ کووڈ ٹیکہ کاری کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ عالمی سطح پر اس قسم کی سب سے بڑی مشقوں میں سے ایک، ملک گیر کووڈ-19 ٹیکہ کاری پروگرام 16 جنوری، 2021 کو شروع کیا گیا تھا۔ بعد میں اس کی بڑے پیمانے پر توسیع کی گئی اور قومی کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے لیے لبرل طریقے سے قیمتوں کے تعین اور فوری حکمت عملی کے نفاذ کے ساتھ یکم مئی، 2021 سے مہم میں 18 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو شامل کیا گیا۔

ریاست کے لیے مخصوص ڈیٹا کے ساتھ ٹیکہ کاری مہم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنے والی ایک وسیع پیشکش کے بعد، مرکزی ہیلتھ سکریٹری نے درج ذیل نکات پر روشنی ڈالی:

  1. ریاستیں یقینی بنائیں گی کہ پہلی خوراک لینے والے تمام مستفیدین کو دوسری خوراک کے لیے ترجیح دی جائے۔ دوسری خوراک کا انتظار کر رہے بہت سارے مستفیدین کی ضرورت پر توجہ دینے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس سلسلے میں، حکومت ہند کے توسط سے ملے ٹیکوں میں سے کم از کم 70 فیصد ٹیکے دوسری خوراک کے لیے اور باقی 30 فیصد پہلی خوراک کے لیے رکھ سکتے ہیں۔ یہ حالانکہ علامتی ہے۔ ریاستوں کو اسے 100 فیصد تک بڑھانے کی آزادی ہے۔ کوون پر ریاست وار تعداد ریاستوں کے ریگولیشن مقاصد کے لیے ان کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

ریاستوں سے ٹیکہ کی دو خوراک کے ساتھ مکمل ٹیکہ کاری کی اہمیت کو نشان زد کرنے کے لیے بیداری مہم چلانے کو کہا گیا ہے۔مرکزی ہیلتھ سکریٹری جناب راجیش بھوشن اور کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے ڈیٹا اور مینجمنٹ با اختیار گروپ کے چیئرمین اور قومی کووڈ-19 ٹیکہ انتظامیہ ماہرین گروپ کے رکن ڈاکٹر آر ایس شرما نے آج ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلتھ سکریٹریز اور قومی صحت مشن کے مینیجنگ ڈائرکٹرز کے ساتھ کووڈ ٹیکہ کاری کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ عالمی سطح پر اس قسم کی سب سے بڑی مشقوں میں سے ایک، ملک گیر کووڈ-19 ٹیکہ کاری پروگرام 16 جنوری، 2021 کو شروع کیا گیا تھا۔ بعد میں اس کی بڑے پیمانے پر توسیع کی گئی اور قومی کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے لیے لبرل طریقے سے قیمتوں کے تعین اور فوری حکمت عملی کے نفاذ کے ساتھ یکم مئی، 2021 سے مہم میں 18 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو شامل کیا گیا۔

ریاست کے لیے مخصوص ڈیٹا کے ساتھ ٹیکہ کاری مہم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنے والی ایک وسیع پیشکش کے بعد، مرکزی ہیلتھ سکریٹری نے درج ذیل نکات پر روشنی ڈالی:

  1. ریاستیں یقینی بنائیں گی کہ پہلی خوراک لینے والے تمام مستفیدین کو دوسری خوراک کے لیے ترجیح دی جائے۔ دوسری خوراک کا انتظار کر رہے بہت سارے مستفیدین کی ضرورت پر توجہ دینے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس سلسلے میں، حکومت ہند کے توسط سے ملے ٹیکوں میں سے کم از کم 70 فیصد ٹیکے دوسری خوراک کے لیے اور باقی 30 فیصد پہلی خوراک کے لیے رکھ سکتے ہیں۔ یہ حالانکہ علامتی ہے۔ ریاستوں کو اسے 100 فیصد تک بڑھانے کی آزادی ہے۔ کوون پر ریاست وار تعداد ریاستوں کے ریگولیشن مقاصد کے لیے ان کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

ریاستوں سے ٹیکہ کی دو خوراک کے ساتھ مکمل ٹیکہ کاری کی اہمیت کو نشان زد کرنے کے لیے بیداری مہم چلانے کو کہا گیا ہے۔

Recommended