Urdu News

مرکز نے مہاراشٹر، چھتیس گڑھ اور پنجاب میں 50 اعلیٰ سطحی ٹیمیں روانہ کیں

مہاراشٹر، چھتیس گڑھ اور پنجاب کے لئے نوڈل افسر مقرر کیا گیا ہے

 مرکزی حکومت نے 50 اعلیٰ سطحی کثیر جہتی عوامی صحت سے متعلق ٹیمیں بنائی ہیں اور انہیں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ اور پنجاب کے 50 ضلعوں میں تعینات کیا ہے۔ حالیہ دنوں ان ریاستوں میں کووڈ-19 کے معاملوں میں اضافہ اور یومیہ شرح اموات میں تسلسل دیکھا گیا ہے۔ ان ٹیموں کو کووڈ-19 سےمتعلق نگرانی، کنٹرول اور روک تھام کے طریقوں کے تحت ریاستی محکمہ صحت اور مقامی اہلکاروں کی مدد کرنے کے لئے مہاراشٹرکے 30 ضلعوں، چھتیس گڑھ کے 11 ضلعوں اور پنجاب کے 9 ضلعوں میں بھیجا جا رہا ہے۔

دو رکنی اعلیٰ سطحی ٹیم میں ایک دواؤں ؍ وبائی مرض کا ماہر اور ایک  صحت عامہ کا ماہر شامل ہیں۔ یہ ٹیمیں ریاستوں کا فوری طورپر دورہ کریں گی اور کووڈ-19 انتظامیہ کی  مکمل عمل آوری کی نگرانی کریں گی، خاص طور سے ٹیسٹنگ، نگرانی اور روک تھام کی مہم ؛کووڈ سے متعلق مناسب برتاؤ اور اس کا نفاذ ؛ اسپتال میں بستر کی دستیابی، ایمبولینس، وینٹی لیٹر، میڈیکل آکسیجن وغیرہ کی بھرپور مقدار میں سپلائی  اور کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی پیش رفت ۔

مرکزی حکومت کے 3 سینئر افسران کو ان تینوں ریاستوں، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ اور پنجاب کے لئے نوڈل افسر مقرر کیا گیا ہے۔ جناب وجوئے کمار سنگھ، اے ایس اینڈ ایف اے، کپڑا کی وزارت پنجاب کے نوڈل افسر ہیں؛ رچا شرما، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، چھتیس گڑھ کی نوڈل افسر ہیں، جبکہ جناب کنک کمار، ایڈیشنل سکریٹری ، وزارت مکان اور شہری امور ، مہاراشٹرکیلئے نوڈل افسر ہیں۔ اعلیٰ سطحی ٹیمیں ان تینوں ریاستوں میں نوڈل افسران کو رپورٹ کریں گی اور ان کے ساتھ  تال میل بنائے رکھیں گی۔ وہ ان 5 پہلوؤں پر یومیہ رپورٹ پیش کریں گی- نگرانی سمیت رابطہ میں آنے والوں کی شناخت اور روک تھام کے طریقے؛ آئی سی یو، وینٹی لیٹر اور آکسیجن بیڈ سمیت اسپتال کے بنیادی ڈھانچے؛ کووڈ سے متعلق مناسب برتا ؤ کو لاگو کرانا اور کووڈ ٹیکہ کاری ۔

مرکزی حکومت ‘‘ کوآپریٹیو فیڈرلزم’’ کی حکمت عملی کے تحت مکمل سماج اور مکمل سرکار کے نظریہ کے ساتھ اس عالمی وبائی مرض کے خلاف لڑائی کی قیادت کر رہی ہے۔ کووڈ انتظامیہ کے لئے مختلف ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی کوششوں کو مضبوط کرنے کے لئے مسلسل کوشش کے طور پر مرکزی حکومت وقتاً فوقتاً مختلف ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے ٹیمیں بناتی رہی ہے۔ یہ ٹیمیں ریاست ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے اہلکاروں کے  ساتھ بات چیت کریں گی اور ان کے سامنے آ رہی چنوتیوں اور معاملوں کو سمجھیں گی، جس سے ان کی چل رہی سرگرمیوں کو مزید مضبوط کیا جا سکے اور اگر کوئی رکاوٹ ہو، تو اسے دور کیاجا سکے۔

Recommended