چھپرہ میں تین گھروں سے زیورات سمیت لاکھوں کی چوری

چھپرہ ، 20 نومبر Chhapra Siwan

ضلع کے ریول گنج تھانہ علاقہ کے گودنا خان ٹولی محلے کے تین گھروں سے. نامعلوم چوروں نے جمعرات کی رات زیورات اور نقدی سمیت لاکھوں کی املاک چوری کر لی۔

Chhapra Siwan چھپرہ سوان میں امن کی ضرورت

گودنا خان ٹولی کے نذرالدین خان ، قاسم خان اور دھوبی ٹولہ کے باشندہ . پربھو رائے کے گھر سے رات میں چوروں نے لاکھوں کی املاک چوری کر لی۔ تینوں گھر آس پاس میں ہے ۔ ایک ساتھ تین گھروں میں چوری کے واقعہ سے لوگوں میں خوف ہے۔ Chhapra Siwan واقعہ کی اطلاع صبح میں تب ہوئی جب کنبہ کے افراد کی نیند کھلی۔

زیورات ، نقدی اور قیمتی سامان گھر سے غائب دیکھ کر گھر کے مالکان کے ہوش اڑگئے اور لوگوں میں کہرام مچ گیا۔ اس کی اطلاع مقامی پولس کو دی گئی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولس نے اس کی جانچ شروع کر دی ہے۔ واضح ہو کہ ایک ہفتہ قبل بھی گودنا محلے کے ایک گھر سے سامانوں کی چوری کی گئی تھی ۔ موسم سرما کے شروع ہونے کے ساتھ ہی چوروں کا قہر شروع ہوگیا ہے۔

Chhapra Siwan چھپرہ اور سوان نے ملک کو بہت دیا ہے

چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ واضح ہو کہ ضلع میں چوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ نیاگاؤں ، دریا پور د یرنی پانا پور ، تریا ، ایشو پور خیرا ، ایکما تھانہ علاقوں میں چوری کے واقعات لگاتار ہورہی ہے۔ ریول گنج تھانہ انچارج کشوری چودھری نے بتایا کہ اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

چھپرہ میں جو چوری کی واردات ہو رہی ہیں اس کو لیکر ہر خاص و عام پریشان ہیں. چھپرہ ڈاکٹر راجندر پرساد سے لیکر ڈاکٹر ساجد حسین خان تک ایک سے بڑھ کر ایک سپوت ملک کو دے چکا ہے. ڈاکٹر ساجد حسین خان ایک ماہر تعلیم ہیں. وو سوان کے مشہور کلام اسکول کے پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں. جے این یو جیسی مایا ناز یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والے ساجد حسین خان کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار نہیں دیا تو علاقے میں چوری اور دیگر جرم کی وارداتیں اور بڑھ جاےنگی.