Urdu News

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی این سی پی صدر شرد پوار سے ملاقات، قیاس آرائیوں کا ماحول گرم

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی این سی پی صدر شرد پوار سے ملاقات

ممبئی، 06 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

مہاراشٹر کے نو منتخب وزیر اعلی  ٰایکناتھ شندے نے منگل کی آدھی رات کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار سے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سلور اوک پر جاکر ملاقات کی۔ ایکناتھ شندے کے ساتھ باغی گروپ کا کوئی لیڈر موقع پر موجود نہیں تھا۔ اس ملاقات کو لے کر قیاس آرائیوں کا ماحول گرم ہو گیا ہے۔ تاہم شندے گروپ کی جانب سے اس ملاقات کو اخلاقی میٹنگ قرار دیا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق سی ایم بننے سے پہلے ایکناتھ شندے نے این سی پی پر ہی شیوسینا کو ختم  کرنے کا الزام لگایا تھا۔ شندے گروپ کے ارکان اسمبلی نے کہا تھا کہ محکمہ فنانس کی جانب سے شیوسینا کو فنڈس مختص کرنے میں امتیازی سلوک کیا جارہاتھا جس کی وجہ سے سبھی باغی ایم ایل اے مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔

ایکناتھ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے بعد، شرد پوار نے اس حکومت کے استحکام کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا۔ اس کے بعد ممبئی میں این سی پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں شرد پوار نے تمام ایم ایل اے کو وسط مدتی انتخابات کی توقع رکھتے ہوئے انتخابات کی تیاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ ان تمام حالات کے پیش نظر شرد پوار اور ایکناتھ شندے کی ملاقات بہت اہم سمجھی جا رہی ہے۔

Recommended