Categories: قومی

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی این سی پی صدر شرد پوار سے ملاقات، قیاس آرائیوں کا ماحول گرم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبئی، 06 جولائی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مہاراشٹر کے نو منتخب وزیر اعلی  ٰایکناتھ شندے نے منگل کی آدھی رات کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار سے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سلور اوک پر جاکر ملاقات کی۔ ایکناتھ شندے کے ساتھ باغی گروپ کا کوئی لیڈر موقع پر موجود نہیں تھا۔ اس ملاقات کو لے کر قیاس آرائیوں کا ماحول گرم ہو گیا ہے۔ تاہم شندے گروپ کی جانب سے اس ملاقات کو اخلاقی میٹنگ قرار دیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
معلومات کے مطابق سی ایم بننے سے پہلے ایکناتھ شندے نے این سی پی پر ہی شیوسینا کو ختم  کرنے کا الزام لگایا تھا۔ شندے گروپ کے ارکان اسمبلی نے کہا تھا کہ محکمہ فنانس کی جانب سے شیوسینا کو فنڈس مختص کرنے میں امتیازی سلوک کیا جارہاتھا جس کی وجہ سے سبھی باغی ایم ایل اے مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایکناتھ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے بعد، شرد پوار نے اس حکومت کے استحکام کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا۔ اس کے بعد ممبئی میں این سی پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں شرد پوار نے تمام ایم ایل اے کو وسط مدتی انتخابات کی توقع رکھتے ہوئے انتخابات کی تیاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ ان تمام حالات کے پیش نظر شرد پوار اور ایکناتھ شندے کی ملاقات بہت اہم سمجھی جا رہی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago